سیمئول بدری
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | باراکپورے | 8 مارچ 1981||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا لیگ بریک، گوگلی گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند بازی | ||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 56) | 30 جون 2012 بمقابلہ نیوزی لینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 1 جنوری 2018 بمقابلہ نیوزی لینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
ٹی20 شرٹ نمبر. | 77 | ||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||
2002–2013 | ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو | ||||||||||||||||||||||||||
2013 | کھلنا رائل بنگالز | ||||||||||||||||||||||||||
2013 | راجستھان رائلز (انڈین پریمیئر لیگ) | ||||||||||||||||||||||||||
2013–2015 | ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو ریڈ سٹیل | ||||||||||||||||||||||||||
2014 | چنائی سپر کنگز (انڈین پریمیئر لیگ) | ||||||||||||||||||||||||||
2015–2016 | برسبین ہیٹ (بگ بیش لیگ) | ||||||||||||||||||||||||||
2016 – تا حال | سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریاٹس | ||||||||||||||||||||||||||
2016 – تا حال | اسلام آباد یونائیٹڈ | ||||||||||||||||||||||||||
2016–2017 | رائل چیلنجرز بنگلور | ||||||||||||||||||||||||||
2018 | جمیکا تلاواہ | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 1 جنوری 2018 |
سیمئول بدری (پیدائش: 8 مارچ 1981ء) ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا کرکٹ کھلاڑی ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتا ہے۔ بدری دائیں بازو سے لیگ بریک، گوگلی گیند باز ہے۔
اول درجہ کرکٹ
[ترمیم]بدری نے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی طرف سے 2002ء میں شروع کی، لیکن اس سطح پر وہ کبھی کبھار ہی کھیلا، اس کی زیادہ توجہ ایک روزہ کرکٹ پر رہی۔ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے بعد، بدری کو ٹی/20 بین الاقوامی کرکٹ کے لیے ویسٹ انڈیز کی طرف سے جون 2012ء میں موقع مل گیا، جب اس نے نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف میدان کا تخ کیا۔بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ بدری کئی ملکی و غیر ملکی لیگوں مین کھیلتا ہے۔ بشمول کریبئن پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، انڈین پریمیئر لیگ، پاکستان سپر لیگ اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ شامل ہیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]بدری ٹرینیڈاڈ کے پینل-ڈیبے علاقائی کارپوریشن کے گاؤں، باراکپورے، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے ایک انڈو-ٹرینیڈاڈی خاندان میں پیدا ہوا، اس نے تعلیم سان فرنانڈو کے ناپاریما کالج سے حاصل کی اور اور نوجاونی ہی میں کرکٹ کھیلنے لگا تھا۔[1] پیشہ ورانہ طور پر کرکٹ کھیلنے سے پہلے، بدری نے ثانوی اسکول میں جسمانی تعلیم کے استاد کے طور پر کام کیا۔[2]
مقامی کرکٹ
[ترمیم]سیمئول بدری نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ 20 سال کی عمر میں جزائر لیوارڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے 2001–02ء بوٹسا کپ میں کھیلا۔ لسٹ اے کرکٹ کا پہلا میچ بھی اسی سال 2002ء– 03ء ریڈ اسٹرپ باہول میں کھیلا۔ بدری نے 12 فرسٹ کلاش میچوں میں شرکت کی اور صرف 14 وکٹیں حاصل کیں، اس نے کبھی بھی ایک اننک میں دو وکٹیں حاصل نہیں کیں۔[3]
بین الاقوامی کرکٹ
[ترمیم]2011ء میں بدری نے بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کے خلاف ویسٹ انڈیز اے کرکٹ ٹیم کی طرف سے دو ٹی/20 میچ کھیلے۔ پہلے میچ میں 11 رنز دے کر 2 وکٹیں اور دوسرے میچ میں 11 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ اگلے سال 2012ء میں بدری نے بھارت اے کرکٹ ٹیم کے خلاف دو ٹی/20 میچ کھیلے۔[4] پہلا بار بین الاقوامی کرکٹ میچ 2010ء کے آخر میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھلا، تب بدری کی عمر 31 سال تھی۔[5] 2012ء ٹی/20 عالمی کپ کے بدری نے مارچ 2013ء میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے زمبابوے کے خلاف کھیلا،[6] دوسرے میچ میں بدری نے 4 اوور میں 3/17 کی کارکردگی پیش اور مرد میدان/ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔[7] 2013ء کے بعد بدری نے ویسٹ انڈیز میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلی، 2014ء میں بدری نے آئر لینڈ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Yvonne Baboolal (8 نومبر 2009)۔ "Badree: We won hearts in India" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ guardian.co.tt (Error: unknown archive URL) – Trinidad and Tobago Guardian۔ Retrieved 31 جنوری 2016.
- ↑ Siddarth Ravindran (1 اکتوبر 2011)۔ "Badree finds hope in Twenty20 cricket" – ESPNcricinfo. Retrieved 31 جنوری 2016.
- ↑ Players / West Indies / Samuel Badree – ESPNcricinfo. Retrieved 31 جنوری 2016.
- ↑ Twenty20 matches played by Samuel Badree – CricketArchive. Retrieved 31 جنوری 2016.
- ↑ (25 جون 2012)۔ "Uncapped Samuel Badree picked for T20s in USA" – ESPNcricinfo. Retrieved 31 جنوری 2016.
- ↑ International Twenty20 matches played by Samuel Badree – CricketArchive. Retrieved 31 جنوری 2016.
- ↑ "All-round WI crush listless Zimbabwe" – ESPNcricinfo. Retrieved 31 جنوری 2016.
بیرونی روابط
[ترمیم]- 1981ء کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے کرکٹ کھلاڑی
- اسلام آباد یونائیٹڈ کے کرکٹ کھلاڑی
- ویسٹ انڈیز کے عالمی ٹوئنٹی/20 کرکٹ کھلاڑی
- چنائی سوپر کنگز کرکٹ کھلاڑی
- ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے کرکٹ کوچ
- ٹرینباگو نائیٹ رائیڈرز کرکٹ کھلاڑی
- ہندوای شخصیات
- کھلنا رائل بنگال کرکٹ کھلاڑی
- راجستھان رائلز کرکٹ کھلاڑی
- رائل چیلنجرز بینگلور کرکٹ کھلاڑی
- برسبین ہیٹ کرکٹ کھلاڑی
- ورلڈ الیون ٹوئنٹی/20 عالمی کرکٹ کھلاڑی
- کھلنا ٹائٹنز کے کرکٹ کھلاڑی