سیما راؤ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Seema Rao
پیدائشممبئی
ویب سائٹhttp://www.commandocombat.com

ڈاکٹر سیما راؤ بھارت کی پہلی خاتون کمانڈو تربیت کنندہ [1][2] ہیں جنھوں نے بھارتی خصوصی فوجی اکائیوں کو بغیر کوئی معاوضہ لیے 18 سال تک تربیت دی۔ وہ کلوز کوارٹر بیاٹل - جو قریب سے جنگ کرنے کا ایک فن ہے، اس میں سرفہرست رہی ہیں اور مختلف بھارتی مسلح دستوں کو تربیت دینے میں وہ لگی ہیں۔ ان کے کام میں میجر دیپک راؤ، نے اپنی شرکت ادا کی تھی، جنہیں بھارتی صدر نے صدارتی تمغے سے نوازا تھا۔[3]

تعلیم[ترمیم]

سیما کے والد پروفیسر رماکانت سیناری بھارت کے ایک مجاہد آزادی تھے۔ وہ بچپن سے وطن کی خدمت کا جذبہ رکھتی تھی۔ طبی تعلیم حاصل کر کے وہ روایتی ادویہ کا تصدیق نامہ حاصل کر چکی تھی۔ سیما نے بُحران کے نظم (crisis management) میں ایم بی اے بھی کیا۔ اپنے شوہر میجر دیپک راؤ کی شراکت سے وہ 15,000 فوجیوں کو کلوز کوارٹر بیاٹل میں تربیت دے چکی ہے۔[4][5]

سیما نے اسکائی ڈائیونگ میں بھارتی فضائیہ کی طرف پیرا وینگس کی سند حاصل کر چکی ہے۔ وہ لڑائی کے دوران گولی باری کی ہدایت (combat shooting instructor ) کے فرائض انجام دیتی ہے، فوجی کوہکنی انسٹی ٹیوٹ ایچ ایم آئی کا تمغائے حسن کارکردگی رکھتی ہے اور فوجی فنون سپہ گری میں 7 ویں درجے کا سیاہ بیلٹ رکھتی ہے۔ وہ ان گنے چنے لوگوں میں سے ہے جو جیت کونے دو کا درس دینے کا مجاز رکھتے ہیں۔ وہ مسز انڈیا عالمی مقابلہ حسن کے فائنل شرکاء میں سے ایک رہ چکی ہیں۔ فوجی لڑائی میں مہارت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ رچرڈ بوسٹیلو سے راست تعلیم حاصل کر چکی ہے جو بروس لی کے فن جیت کونے دو کے راست شاگردوں میں سے ایک تھے۔[6]

سیما کو بھارت کی اولین خاتون کمانڈو تربیت کنندہ کہا جاتا ہے۔[7] وہ کئی خاتون کی حفاظت پر مضامین لکھ چکی ہے۔[8][9][10]

لڑائی کی جدیدکاری کا کام[ترمیم]

سیما لڑائی کی گولی باری کی جدید کاری میں معاون رہی ہیں اور گولی باری کا ایک نیا طریقہ ایجاد کر چکی ہیں جسے راؤ نظام عکاسی گولہ اندازی (The Rao System of Reflex Fire) کہا جا رہا ہے۔[11][12]—کلوز کوارٹر بیاٹل کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا گیا ہے، جو پیٹینٹ کیا گیا ہے اور آزمائشوں سے پتہ چلا ہے کہ یہ روایتی گولی باری سے بہتر ہے۔[حوالہ درکار] کافی تجزیوں کے بعد اس طریقے کو متعلقہ بھارتی فوجی کمانوں میں شامل کیا گیا ہے، جس کا کہ انھیں کریڈٹ بھی دیا گیا ہے اور تین فوجی کمانڈر حوالے/اعزاز بھی ان کو اور ان کے شوہر دیپک راؤ کو دیے گئے ہیں۔

دونوں راؤ مشترکہ طور پر تین سربراہ افواج کے حوالے / اعزاز اپنے 18 سال کے تعاون کے لیے حاصل کیے ہیں جس میں 15,000 فوجیوں کی سی کیوبی میں تربیت شامل ہے۔[13] ان لوگوں نے ہر ایلیٹ بھارتی فوجی دستے کی تربیت کی ہے، جن میں بھارتی نیم فوجی خصوصی دستے، کمانڈو وینگز، کارپ بیاٹل اسکول، اکیڈیمک اور رجمنٹ سنٹر، بحریہ کے مارکوز، بحری کمانڈوز، این ایس جی بلیک کیاٹ، ایرفورس گروڈ، آئی ٹی بی پی، پیراملٹری اور پولیس اکائیاں شامل ہیں۔ یہ دونوں نیشنل پولیس اکیڈمی، آرمی آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی وغیرہ کے مہمان لیکچررس بھی رہے ہیں۔ سیما کئی دور دراز کے مقامات پر بھی کام کرتی ہے، جس کے لیے وہ اپنی نجی زندگی کو بالائے طاق رکھ چکی ہے۔

انعامات و اعزازات[ترمیم]

سابق وزیر داخلہ پی چدامبرم نے راؤ اور دیپک راؤ کو وزارت داخلہ میں سبھی سی کیو بی ریاستی پولیس کو بلامعاوضہ تربیت کے ماخذ کے طور پر منظوری دے دی تھی۔ ان میں سے 16 ریاستوں کی ضرورتوں کو پورا کیا گیا ہے۔ سیما کو وہ رتبہ نہیں مل سکا جو بھارت کے صدر نے میجر دیپک راؤ کو عطا کیا تھا، کیونکہ اس کی گنجائش نہیں تھی، تاہم اس نے بہ رضا و خوشی کی صورت حال کو قبول کیا۔ سیما کئی انعامات حاصل کر چکی ہے — ملائیشیا کی ورلڈ پیس کانگریس کی جانب سے عالمی امن انعام، جسے وہاں وزیر اعظم نے اپنے 2008ء میں دیا، ریاستہائے متحدہ امریکا کا پریزی ڈینشیل سرویس ایوارڈ، تین فوجی حوالے / اعزازات، بھارت کے وزارت داخلہ کا 2009ء میں توصیفی خط جس میں خدمت قوم کے لیے کلوز کواٹر بیاٹل تربیت کی تعریف کی گئی ہے، بھارت سرکار کی جانب سے تقریبًا 1000 تعریفی خط وغیرہ شامل ہیں۔ ان سب کے باوجود وہ ایک کامیاب عورت کی بجائے کم ہی منظر پر آنے والی عورت بننا چاہتی ہے۔[14][15][16][17]

مصنف[ترمیم]

سیما نے فوجی مڈبھیڑ کی تربیت کا دنیا میں اپنی نوعیت کا دائرۃ المعارف پہلی بار متعارف کیا جس کا عنوان Encyclopedia of Close Combat Ops۔ یہ بطور خاص بھارتی افواج کے لیے لکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سیما نے عالمی دہشت گردی پر ایک کتاب A Comprehensive Analysis of World Terrorism لکھی۔ مڈبھیڑ لڑائی پر وپ ایک کتاب Commando Manual of Unarmed Combat بھی لکھ چکی ہیں۔ سیما کی کتابیں انٹرپول، اقوام متحدہ، عالمی پولیس اداروں وغیرہ کی جانب سے پسندیدگی کی نظروں سے دیکھے گئے۔ وہ اب تک 8 عناوین پر کتابیں لکھ چکی ہیں:

Book Title ISBN
Handbook of World Terrorism 978-93-313-1779-7
The Art of Success 978-93-313-1699-8
Mind Range 978-81-907765-1-6
Terrorism: A Comprehensive Analysis of World Terrorism 81-7648-527-6
Encyclopedia of Close Combat Ops. 978-81-907765-0-9
Commando Manual of Unarmed Combat 978-81-907765-9-2
What is this thing you do? In Cantonese, Jeet Kune Do! 978-81-907765-7-8
King Sperm 978-81-907765-2-3

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Dr Seema Rao Trains the Special Forces of Indian Armed Force"۔ thebharatmilitaryreview۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2012 
  2. "Interview with Dr. Seema Rao"۔ naaree.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اگست 2015 
  3. "Indian Super Woman Dr. Seema Rao"۔ Deccan Chronicle۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2016 
  4. "India's only female commando trainer"۔ storypick۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2016 
  5. "COMBAT SPECIALIST SEEMA RAO"۔ Verve Magazine۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2016 
  6. "Dr Seema Rao - India's only commando trainer"۔ indiatimes۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2016 
  7. "India's First Female Commando Trainer, Seema Rao"۔ Jaipur Women Blog۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2016 
  8. "India's 1st woman commando trainer's tips to prevent rape"۔ uni,webindia123.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2014 
  9. "India's 1st woman commando trainer on women empowerment"۔ uni,webindia123.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2014 
  10. "India's 1st woman commando trainer's film on empowerment to release soon"۔ indorecity.co۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2014 
  11. "Reflex Fire of ACCS"۔ usadojo.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2009 
  12. "International Institute of Security & safety Management"۔ iissm.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2009 
  13. "Eyecatchers Combat Couple"۔ indiatoday.intoday.in۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2009 
  14. "Woman Of Substance"۔ defactoindia.com۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2013 
  15. "Seema Rao Role Model"۔ Dainik Bhaskar۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2016 
  16. "ETV Gujarati Covers Dr Seema Rao"۔ ETv Gujarati۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اگست 2016 
  17. "Dr Seema Rao Doordarshan interview for News program Tejaswani"۔ DD News۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2016