مندرجات کا رخ کریں

سین خاندان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سینا خاندان سے رجوع مکرر)

سین خاندان (یا سین راج ونش) ہندو خاندان جس نے گیارھویں اور بارھویں صدی عیسوی کے دوران بنگال اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں پر حکمرانی کی۔ اس خاندان کا شمار برصغیر کی قرون وسطیٰ کی اہم سلطنتوں میں ہوتا ہے اور اسے پال خاندان کا جانشین تصور کیا جاتا ہے۔

اس خاندان کی بنیاد سَمَنْت سین نے رکھی جن کے بعد ہِمَنْت سین آئے جنھوں نے سنہ 1095ء میں خود کو بادشاہ قرار دیا۔ ان کے جانشین وجے سین (حکومت: 1096ء تا 1159ء) نے سلطنت کی بنیادوں کو استوار کیا اور ساٹھ سال سے زائد کا طویل دورِ حکومت گزارا۔ بَلاّل سین نے پال سلطنت سے گوڑ کو فتح کیا بنگال ڈیلٹا پر اقتدار قائم کیا اور نودویپ (ندیا) کو دار الحکومت بنایا۔ انھوں نے مغربی چالوکیہ سلطنت کی شہزادی رما دیوی سے شادی کی جو اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ سین حکمران جنوبی ہند سے قریبی تعلقات رکھتے تھے۔

ان کے بعد لکشمن سین نے سنہ 1179ء میں تخت سنبھالا اور تقریباً بیس برس تک حکومت کی۔ ان کے دور میں سلطنت کی توسیع اڑیسہ اور ممکنہ طور پر وارانسی تک ہوئی۔ 1203ء تا 1204ء میں محمد بختیار خلجی (جو سلطنتِ غوریہ کے ایک جرنیل تھا) نے نودویپ پر حملہ کر کے اسے فتح کر لیا۔ اگرچہ یہ شہر دار الحکومت تھا لیکن سین سلطنت کا مستقل صدر مقام نہ تھا۔ اس حملے کی مفصل روداد طبقاتِ ناصری میں درج ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]