مندرجات کا رخ کریں

سینسرشپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کچھ ممالک کی حکومتیں جیسے کہ سعودی عرب، شمالی کوریا، کیوبا، ایران، وینزویلا اور عوامی جمہوریہ چین اپنے ممالک میں لوگوں کو نظریاتی، سیاسی اور/یا مذہبی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ کے مخصوص مواد دیکھنے سے روکتی ہیں، جو آپ کے معیار کے برعکس سمجھی جاتی ہیں۔

سینسرشپ سے مراد عوامی رائے، مواصلات یا کسی بھی طرح کی معلومات کو دبانا ہے۔ اس عمل کی عموماً یہ توجیہ پیش کی جاتی ہے کہ اس طرح کا مواد قابل اعتراض، نقصان دہ، حساس یا کسی گروہ کے لیے"تکلیف دہ" ہوتا ہے۔ [1][2][3] سینسرشپ حکومتیں،نجی ادارے یا دیگر معتدر ادارے کر سکتے ہیں۔[4]

حکومتیں بعض اوقات سنسرشپ کا مرتکب ہوتی ہیں۔ نجی ادارے یا دیگر گروہ حکومت سے سنسرشپ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ [4] جب کوئی فرد مثلاً ایک مصنف یا دوسرا تخلیق کار اپنے تخلیق یا تقریر کی خود سینسرشپ کرے تو اسے خود سینسرشپ کہا جاتا ہے۔ عوامی سینسرشپ ذرائع ابلاغ بہت سارے شعبوں میں ہو سکتی ہے، بشمول رائے، کتابیں، موسیقی، فلمیں اور دیگر فنون، پریس ریڈیو، ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ، ان پر پابندی لگانے کے لیےقومی سلامتی سمیت دیگر بہت ساری توجیحات پیش کی جاتی ہیں، جیسے کہ فحاشی، فحش نگاری اور نفرت انگیز تقریر پر قابو پانے، بچوں یا دیگر کمزور گروہوں کی حفاظت، سیاسی یا مذہبی نظریات کو فروغ دینے یا محدود کرنے اور بدزبانی اور توہین کو روکنے کے لیے۔ سینسرشپ سے متعلق مخصوص قواعد و ضوابط قانونی دائرہ اختیار اور/یا نجی تنظیموں کے درمیان مختلف ہوتے ہیں۔

فہرست متعلقہ مضامین برازیل

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "censorship noun"۔ Merriam-Webster۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-30
  2. "cen·sor·ship"۔ The American Heritage Dictionary of the English Language۔ 2019-01-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-30
  3. "Definition of censorship in English"۔ Oxford Dictionaries۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ 2016-09-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-01-30
  4. ^ ا ب "What Is Censorship"۔ ACLU