سینٹ (کرنسی)
ظاہری ہیئت

| ایسٹ انڈیا کمپنی نصف سینٹ (1845ء) | |
|---|---|
| سکے کا رخ: ملکہ وکٹوریہ کی تاج پوش نیم رُخ تصویر | سکے کی پشت: مالیت، سالِ ضرب اور "ایسٹ انڈیا کمپنی" کا نام ہار کے اندر کندہ ہے۔ |
| 1845ء میں 18,737,498 سکے ضرب کیے گئے۔ | |
سینٹ کئی ممالک کی کرنسی کی ذیلی اکائی ہے، جو کرنسی کی قدر کے 100ویں حصے کے برابر ہوتی ہے؛ یعنی 100 سینٹ = 1 ڈالر۔ اس نظام کی معروف مثال ریاستہائے متحدہ امریکا ہے، جہاں سینٹ امریکی ڈالر کی 100ویں اکائی ہے اور اسے ¢ یا c کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
یہ لفظ یورو کی 100ویں اکائی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے، جو یورپی یونین کے ممالک میں رائج ہے۔
استعمال
[ترمیم]کرنسی کی ذیلی اکائیاں جنھیں سینٹ یا اس سے ملتے جلتے نام دیے جاتے ہیں
[ترمیم]دنیا بھر کی متعدد کرنسیوں میں بنیادی اکائی کو 100 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جنھیں سینٹ یا اسی مادے سے نکلنے والے نام، مثلاً سینٹیم، سینٹیسیمو، سینٹافو یا سین دیے جاتے ہیں۔ ان کی مثالیں یہ ہیں:
- ارجنٹائن پیسو — سینٹافو
- اروبائی فلورین
- آسٹریلوی ڈالر
- بارباڈوسی ڈالر
- بہاماسی ڈالر
- بیلیزی ڈالر
- برمودی ڈالر
- بولیوین بولیویانو — سینٹافو
- برازیلی ریئل — سینٹافو
- برونائی ڈالر — سین
- کینیڈین ڈالر
- جزائر کیمین ڈالر
- چلی پیسو — سینٹافو۔ سینٹافو سرکاری طور پر تسلیم شدہ اکائی ہے اور مالی معاملات میں اس کا اعتبار ہے، تاہم موجودہ دور میں سینٹافو کے سکے جاری نہیں ہوتے۔
- کولمبین پیسو — سینٹافو
- جزائر کک ڈالر — سینٹ
- کیوبین پیسو — سینٹافو
- مشرقی کیریبین ڈالر
- اریٹیریائی ناکفا
- اسٹونین کرون — سینت
- یورو — سکوں پر "یورو سینٹ" تحریر ہوتا ہے۔ یونانی سکوں میں ایک سینٹ کے سکے پر ΛΕΠΤΟ اور دیگر سکوں پر ΛΕΠΤΑ لکھا ہوتا ہے۔
- فجی ڈالر
- گیانائی ڈالر
- ہانگ کانگ ڈالر — اگرچہ زیرِ گردش تمام سکے 10 سینٹ کے مضارب ہیں۔
- انڈونیشیائی روپیہ — سین
- جمیکن ڈالر
- کینیائی شلنگ
- لیسوتھو لوٹی — سینتی
- لائبیریائی ڈالر
- مکاوی پاتاکا — آوو
- ملائیشین رنگٹ — سین
- موریشیائی روپیہ
- میکسیکن پیسو — سینٹافو
- الجزائری دینار — سینتیم
- مراکشی درہم — سینتیم
- نمیبیائی ڈالر
- نیدرلینڈز اینٹیلیز گلڈر
- نیوزی لینڈ ڈالر
- پانامہ بالبوا — سینتیسیمو
- پیروئن سول — سینتیمو
- فلپائن پیسو — سینتیمو یا سینٹافو
- سیشلی روپیہ
- لیون سیرالیون
- سنگاپور ڈالر
- جنوبی افریقی رانڈ
- سری لنکی روپیہ
- سرینامی ڈالر
- سوازی لیلانگنی
- نیو تائیوان ڈالر
- تنزانیائی شلنگ
- تونگائی پانگا — سینیتی
- ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو ڈالر
- امریکی ڈالر
- یوروگوائی پیسو — سینتیسیمو
- زمبابوے ڈالر