مزیل تعدیہ

جو دوا کسی وبائی مرض سے جراثیم یا کپڑوں کو ہلاک کر دیتی ہے اُسے مزیل عفونت یا دافع تعفن یا مزیل تعدیہ[1] (Disinfectant) دوا کہتے ہیں۔ لیکن جو دوا جراثیم کی افزائش کو روکتی ہے اُسے مانع عفونت (Antiseptic) کہتے ہیں۔[2]
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عملے ہی کو مہینے بھر میں 29 لاکھ لیٹر سینیٹائز (انگریزی: Sanitizers) چاہیے۔[3] یہ مادے عمومًا اپنے مستعملین کو متعدی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ سینیٹائزروں کا مطالبہ عالمی سطح پر کورونا وائرس جیسی وبا کی وجہ سے بہت بڑھ چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مادے کو گھر میں بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔[4] جبکہ کئی ممالک اس کی افادیت کے پیش نظر دیگر ممالک سے اسے خریدتی بھی ہیں۔ یہ الکوحل پر مبنی اور اس سے پاک، دونوں شکلوں میں دست یاب ہے۔[5] الکوحلی سینیٹائزر میں آگ کو تیزی سے پکڑنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، جب کہ معتدی امراض کو لڑنے کی صلاحیت بھی اسی میں زیادہ ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اردو لغت تاریخی اصول پر (پہلا ایڈیشن)۔ کراچی: ترقی اردو بورڈ۔ ج 17۔ 1990۔ ص 952
- ↑ مسعود حفیظ رفاعی؛ عبد الرحمٰن یوسف (1974)۔ سرتاج الحکمت۔ کامیاب بک ڈپو۔ ج 2۔ ص 20
- ↑ کورونا وائرس: کیا آپ کو اب بھی سینیٹائزر دستیاب نہیں ہیں؟ جانیے ایسا کیوں ہے؟
- ↑ گھر میں ہینڈ سینیٹائزر بنانے کا سستا اور آسان طریقہ
- ↑ "الکوحل پر مبنی سینیٹائزر کی برآمدات کی اجازت"۔ 2021-02-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-16