سیوا کا قضیہ


اقلیدیسی ہندسہ میں سیوا کا قضیہ مشہور ریاضیاتی قضیوں میں شمار ہوتا ہے۔ اگر ایک مثلث ہے، جبکہ ، اور بالترتیب ، اور اضلاع پر واقع نقاط ہیں، تو مستقیم خطوط ، اور ایک نقطے پر باہم متقاطع ہوتے ہیں، اگر اور صرف اگر: :
جیوانی سیوا نے 1678ء میں اس قضیے کا ثبوت پیش کیا۔ جیوانی سیوا ایک اطالوی ریاضی دان تھے جو ہندسہ میں تخصص رکھتے تھے اور اسی قضیے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ تاہم، یہ قضیہ اس سے تقریباً چھ صدی قبل، گیارہویں صدی عیسوی میں، یوسف مؤتمن بن ہود، حاکمِ طائفۂ سرقسطہ، پہلے ہی ثابت کر چکے تھے۔
قضیۂ سیوا کا مثلثاتی صیغہ
[ترمیم]قضیۂ سیوا کا ایک مماثل مثلثاتی صیغہ بھی ہے۔ اگر ایک مثلث ہے، جبکہ ، اور بالترتیب اضلاع ، اور پر واقع نقاط ہیں، تو مستقیم خطوط ، اور ایک نقطے پر باہم متقاطع ہوتے ہیں، اگر اور صرف اگر:
- .
اطلاقات
[ترمیم]یہاں ہم اس قضیے سے حاصل ہونے والے اہم براہِ راست نتائج بیان کرتے ہیں:
میڈین اور مرکزِ ثقل
[ترمیم]مثلث کے تینوں میڈین ایک ہی نقطے پر باہم متقاطع ہوتے ہیں، جسے مرکزِ ثقل یا مثلث کا مرکزِ ثقل کہا جاتا ہے۔ مثلث ABC میں AD، BE اور CF میڈین ہیں، جو بالترتیب اضلاع BC، CA اور AB کو نقاط D، E اور F پر نصف کرتے ہیں۔

مطلوب: میڈینوں کے ایک ہی نقطے پر باہم متقاطع ہونے کے لیے ضروری ہے کہ: ہم دیکھتے ہیں کہ نقطہ F، ضلع AB کا وسط ہے، لہٰذا:
اسی طرح نقاط D اور E بالترتیب BC اور CA کے وسط ہیں، لہٰذا:
واضح طور پر: لہٰذا سیوا کے قضیے کے مطابق مثلث کے میڈین AD، BE اور CF ایک ہی نقطے پر باہم متقاطع ہوتے ہیں۔ [1][2]
زاویوں کے منصفات
[ترمیم]
زاویوں کے منصفات ایک ہی نقطے پر باہم متقاطع ہوتے ہیں۔ یہ نقطہ اندرونی دائرے کا مرکز ہوتا ہے، جو مثلث کے تینوں اضلاع کو مماس ہوتا ہے۔
مثلث میں ، اور بالترتیب زاویوں ، اور کے منصفات ہیں۔
مطلوب: زاویوں کے منصفات کے ایک ہی نقطے پر باہم متقاطع ہونے کے لیے ضروری ہے کہ:
زاویہ منصف کے قضیے کے مطابق:
لہٰذا:
اس لیے سیوا کے قضیے کے مطابق مثلث کے تینوں زاویوں کے منصفات ایک ہی نقطے پر باہم متقاطع ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Audun Holme (2010)۔ Geometry: Our Cultural Heritage۔ Springer۔ ص 210۔ ISBN:978-3-642-14440-0
- ↑ Robin Wilson: "Ceva’s Theorem". In: Math Intelligencer, volume 45, p. 294 (2023). https://doi.org/10.1007/s00283-022-10242-6
- Branko Grünbaum؛ G. C. Shephard (1995)۔ Ceva, Menelaus and the Area Principle۔ ج 68۔ ص 254–268۔ 2019-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ کتاب}}:|جریدہ=تُجوهل (معاونت). - J. B. Hogendijk, "Al-Mutaman ibn Hűd, 11the century kin of Saragossa and brilliant mathematician," Historia Mathematica 22 (1995) 1-18.
- Landy, Steven. A Generalization of Ceva's Theorem to Higher Dimensions. The American Mathematical Monthly, Vol. 95, No. 10 (Dec., 1988), pp. 936–939
- Masal'tsev, L. A. (1994) "Incidence theorems in spaces of constant curvature." Journal of Mathematical Sciences, Vol. 72, No. 4
- Wernicke, Paul. The Theorems of Ceva and Menelaus and Their Extension. The American Mathematical Monthly, Vol. 34, No. 9 (Nov., 1927), pp. 468–472
بیرونی روابط
[ترمیم]- مبرهنة تشيفا في شبكة رمز للرياضياتآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ mathramz.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)