سیوی قلعہ
Jump to navigation
Jump to search
سبی شہر سے چند قدم کے فاصلہ پر سیوی قلعہ واقع ہے یہ قدیم قلعہ ہندو دور حکومت میں تعمیر ہوا تھا ۔ 15 صدی عیسوی میں شاہ بیگ ارغون نے سلطان پیرولی کی اولاد کو شکست دے کر قلعہ فتح کر لیا ۔ شاہ بیگ ارغون نے سیوی قلعہ کی ازسر نو تعمیر کی گنبند نما طرز تعمیر کے آثار آج بھی نمایاں ہیں ۔ پنی قبیلہ نے 1575 عیسوی میں سیوی قلعہ میں رہائش اختیار کی تھی ۔ تحصیل دفتر سبی کے ریکارڈ کے مطابق دھپال پنی قبیلہ نے سیوی قلعہ میں رہائش اختیار کی تھی قلعہ کے اندر کمرے تعمیر کیے تھے ۔ اب بھی قلعہ کے اطراف اراضی دھپال اقوام کی ملکیت ہے ۔