سیکریالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ گاؤں اور یونین کونسل ہے۔

ملک: پاکستان

صوبہ: پنجاب

ضلع : گجرات

تحصیل : کهاریاں

سیکریالی (Sikeryali) ضلع گجرات کا ایک مشہور گاؤں اور یونین کونسل ہے۔ یہ ڈنگہ گجرات روڈ پر ڈنگہ سے 8 کلومیٹر اور گجرات شہر سے 30 کلومیٹر پر واقع ہے۔ یہ ایک بہت خوبصورت اور اپنے علاقے میں سب سے بڑا گائوں ہے۔

محل وقوع :

سیکریالی کے مشرق میں ٹوپہ آدم، شمال مشرق میں ساگر دهاڑیوال، مغرب میں مٹوانوالہ اور گمٹی شریف اور جنوب مغرب میں ٹوپہ عثمان اور جنوب میں سیکریالی کے چک محمود اور خوجا ہیں۔ یہ ڈنگہ گجرات روڈ اور کنجاء روڈ کے درمیان واقع ہے۔

تعلیم و صحت:

سیکریالی میں تمام بنیادی ضروریات زندگی میسر ہیں۔ اس میں دو سرکاری اسکول ہیں۔ ایک سرکاری ہائی اسکول لڑکوں کے لیے اور ایک مڈل اسکول لڑکیوں کے لیے ہے۔ یہ دونوں اسکول گائوں کے شمال میں ہیں۔ اس کی علاوہ کئی پرائیویٹ اسکول ہیں۔ ایک اسلامی ادارا نجم العلوم کے نام سے کنجاء روڈ پر واقع ہے۔ اس میں ناضرہ قرآن اور حفض قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اور مختلف اسلامی تعلیمات بھی دی جاتی ہے۔ دوسرا مدرسہ مغرب میں محلہ چوہاناں میں واقع ہے۔ اس میں بھی اسلامی تعلیمات کے علاوہ قرآن و سنت کی تعلیم دی جاتی یے۔

گاو ں کے شمال میں ایک سرکاری دہئ مرکز صحت یے۔ کافی تعداد میں کلینکس بهی مجود ہیں جن میں عظیم کلینک اور ڈاکٹر ساجد کلیینک بہت مشہور ہیں۔ اس گا وں میں مال ڈاکٹر کی بھی سہولت ہے۔

خارجی روابط[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔