سی آئی ڈی (سیریل)
| سی آئی ڈی | |
|---|---|
| نوعیت | |
| تخلیق کار | B. P. Singh |
| تخلیقی ہدایت کار | Christabelle D'souza |
| نمایاں اداکار | شیواجی ستم آدتیہ سروستھاوہ دیانند شیٹے ڈینش فدنیس انشا سعید اجے نگراتھ نریندرا گپتا شردھا مسیل |
| نشر | بھارت |
| زبان | ہندی |
| تعدادِ دور | 1 |
| اقساط | 1,547 |
| تیاری | |
| پیشکش | |
| مقام | ممبئی, مہاراشٹرا, بھارت |
| دورانیہ | 40–45 منٹ |
| پروڈکشن ادارہ | فروورکس پروڈکشنز |
| تقسیم کار | سونی پکچرز نیٹ ورک |
| نشریات | |
| چینل | سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن |
| تصویری قسم | |
| 21 جنوری 1998ء – present | |
سی آئی ڈی بھارت کے سونی چینل پر نشر ہونے والا اردو/ہندی کا ایک سیریل ہے جسے ملک کا سب سے لمبا چلنے والا سیریل ہونے کا خطاب حاصل ہے۔
پاکستان، میں یہ جیو کہانی پر ہوا ہے۔
جرائم و جاسوسی پرمبنی اس سیریل میں شیواجی ساٹم، دیانند شیٹی، آدتیہ شری واستو اور دنیش فڈنیس اہم کردار ادا کر رہے ہیں اس کے ڈائریکٹر اور مصنف برجیندر پال سنگھ ہے۔ اس کی تخلیق فایر ورکس نامی کمپنی نے کی ہے۔ اس سیریل کے بانیان برجیندر پال سنگھ اور پردیپ اوپور ہیں۔
اس سیریل میں دکھائی دینے والے واقعات اور شخصیات خیالی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کا عمومًا اصل زندگی کے زندہ یا متوفی شخصیات سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ تاہم کہانیاں سچے واقعات سے کہیں نہ کہیں متاثر ہیں۔ اس کے واقعات کو دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ سیریل میں یہ دکھایا گیا ہے کہ جاسوسی دستہ ہر جرم کی تہ تک پہنچتا ہے اور خاطی کو قانونی شکنجے میں پھنسا کر کیفر کردار تک پہنچاتا ہے۔
کہانی
[ترمیم]یہ سلسلہ ایک تفتیشی سلسلہ ہے جو مجرمانہ مقدمات پر مشتمل ہے جسے محکمہ کرائم انویسٹی گیشن کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے۔ اے سی پی پردیو مین (شیواجی ستم) ، سینئر انسپکٹرز ابھیجیت اور دیا (آدتیہ شریواستو اور دیانند شیٹی) اور انسپکٹر فریڈریکس (دنیش پھڈنیس) اپنے سب انسپکٹر پوروی اور پنکج (انشا) کے ساتھ مل کر تفصیلی تفتیش کے ذریعے مجرموں کا پیچھا کرتے ہیں۔ سید اور اجے ناگراٹھ) اور ہائی پروفائل کیسوں کو حل کرنے کے لیے پیشہ ورانہ فرانزک ماہرین ڈاکٹر سالونکے اور اسسٹنٹ ڈاکٹر ٹریکا (نریندر گپتا اور شردھا مسیل) کی مدد بھی لیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- 2000ء کے بعد کے بھارتی ٹی وی سیریز
- 2010ء کے بھارتی ٹی وی سیریز
- جیو ٹی وی کے ڈرامے
- سراغ رساں ٹیلی ویژن سلسلے
- سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن سیریز
- ہندی زبان کے ٹیلی ویژن پروگرام
- بھارتی جرم ٹیلی ویژن سیریل
- 1990ء کی دہائی کی بھارتی ٹیلی ویژن سیریز
- ممبئی میں سیٹ ٹیلی ویژن شو
- بھارت میں پولیس کے محکموں کی فرضی تصویر کشی
- نیٹ فلکس کے ذریعہ تقسیم کردہ بھارتی ٹیلی ویژن سیریز