سبت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شابات سے رجوع مکرر)

یہودیوں کے مقدس دنوں میں اہم اور ممتاز ترین دن سبت ہے۔ یہودیت نے دنیا کو ہفتے کے چھ دن کام اور ساتواں دن عبادت اور آرام کے لیے مخصوص کردینے کی تعلیم دی۔ سبت جمعہ کو غروبِ آفتاب سے شروع ہوتا اور ہفتہ کو غروب آفتاب تک جاری رہتا ہے۔ جمعہ کی رات کو سبت کا آغاز شراب یا روٹی پر دعا پڑھنے (kiddush) اور گھر کی عورتوں کے ہاتھوں میں سبت مشعلوں کی روشنی اور رحمت سے ہوتا ہے۔ روایتی اعتبار سے جمعہ کا بہترین کھانا جمعہ کی شام کو پیش کیا جاتا ہے۔ رجعت پسند اور راسخ العقیدہ یہودی ہفتہ کی صبح میں کنشت کا اہتمام کرتے اور تورات کا ہفتہ وار حصہ تلاوت کرتے ہیں۔ سبت کے موقع پر راسخ العقیدہ یہودی آتش بازی، گاڑیوں میں سفر کرنے، تمباکو نوشی، رقم ساتھ لانے یا کسی بھی قسم کی محنت مزدوری سے منع کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Baron Salo W. A Social and Religious History of the Jews. 3 vols. New York:Columbia University Press, 1952