شاخسار (رسالہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاخسار (انگریزی: Shakhsar) اردو کا ایک ادبی رسالہ تھا، جو امجد نجمی کے زیر ادارت کٹک، اڈیشا، بھارت سے جاری ہوتا تھا۔[1][2] اس رسالے نے ابتدائی طور پر اپنے مختصر عرصے میں ہی اڈیشا کی ادبی دنیا کو ہند و بیرون ہند کی اردو دنیا سے منسلک و متعارف کرانے میں مرکزی رول ادا کیا ہے۔[3]

تاریخ[ترمیم]

جون 1965ء میں،[4] شب خون کی اشاعت سے سال بھر قبل کرامت علی کرامت نے ”صالح اور صحت مند جدیدیت“ کے ترجمان کے طور پر کٹک سے یہ دو ماہی رسالہ جاری کرکے زمام ادارت اپنے استاذ امجد نجمی کے حوالے کر دیا تھا،[5][6] جس کا پہلا شمارہ جون - جولائی 1965ء کو اور آخری شمارہ مئی 1973ء کو شائع ہوا تھا۔[4] اردو ادب میں شاخسار کی خدمات پر ”Contribution of Shakhsar to Urdu Literature“ کے موضوع پر سلمان راغب نے مقالہ لکھ کر اتکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا ہے۔[7] شاخسار کے بعض اداریے اور تبصرے ”شاخسار کے اداریے اور تبصرے“ کے عنوان سے انشا پبلیکیشنز، کولکاتا نے شائع کیے تھے۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Press in India۔ 2۔ Office of the Registrar of Newspapers۔ 1971ء۔ صفحہ: 663۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2022ء 
  2. حقانی القاسمی (8 جنوری 2022ء)۔ "فروغ ادب:اڈیشا اردو اکادمی کا قابلِ قدر رسالہ"۔ قندیل آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2022ء 
  3. محمد روح الامین میُوربھنجی (28 جولائی 2022ء)۔ "کرامت علی کرامت: حیات و خدمات"۔ قندیل آن لائن۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2022ء 
  4. ^ ا ب نیولپوری 2001, p. 294.
  5. کرامت 2006, p. 11.
  6. صدیقی 2012, p. 45.
  7. صدیقی 2012, p. 46.
  8. کرامت علی کرامت (2021ء)۔ میرے منتخب پیش لفظ (تنقید و تجزیہ)۔ نئی دہلی: ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس۔ صفحہ: 9 

کتابیات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

ریختہ ویب گاہ پر شاخسار کے شمارے