مندرجات کا رخ کریں

شان (گلوکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شان
Shaan
ذاتی معلومات
پیدائشی نامشانتاتو مکھرجی
پیدائش (1972-09-30) 30 ستمبر 1972 (عمر 51 برس)
پیشےگلوکار، ٹیلی ویژن میزبان، میوزک کمپوزر، اداکار، شاعر، میوزک ڈائریکٹر۔
سالہائے فعالیت1989–تاحال

شانتاتو مکھرجی (Shantanu Mukherjee) جو عام طور پر شان کے نام سے جانا جاتا ہے ایک بھارتی پس پردہ گلوکار ہے جو ہندی، بنگالی، مراٹھی، اردو، تیلگو اور کنڑا فلموں میں زیادہ فعال ہے، جبکہ وہ ٹیلی ویژن پر میزبانی بھی کرتا ہے۔ انھوں نے سارے گاما پا لل چیمپس، سٹار وائس آف انڈیا، سٹار وائس آف انڈیا 2 وغیرہ کی میزبانی کی ہے۔ میوزک کا مہا مقابلہ میں ان کی ٹیم دوسرے درجہ پر رہی تھی اور فائنل میں شنکر مہادیون کی ٹیم سے ہار گئی تھی۔ وہ سارے گا ما پا لل چیمپس کے 2014ء-2015ء اور دی وائس آف انڈیا کڈس 2016ء کے سیزن بطور جج تھے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]
شان اپنی اہلیہ رادھیکا کے ساتھ

شان کی ولادت 30 ستمبر 1972ء کو کھنڈوا، مدھیہ پردیش میں ایک بنگالی خاندان میں ہوئی۔[1][2] ان کے دادا جاہر مکھرجی نغمہ نگار تھے۔ ان کے والد مانس مکھرجی موسیقی ڈائریکٹر اور بہن سگریکا گلوکارہ ہیں۔[3]

پس منظر گلوکاری

[ترمیم]

شان نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز دی ہے اور کئی مشہور نغمے گائے ہیں۔ وہ بالی وڈ کے کلیدی گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔[4] انھوں نے اپنے میوزک البم تنہا دل، اکثر اور تشنگی کے لیے خود ہی شاعری کی، موسیقی دی اور کمپوز کیا۔ انھوں نے کئی ٹی وی سلسلوں کے لیے بھی نغمگی کی۔

انھوں نے پیار میں کبھی کبھی، بس اتنا سا خواب ہے، جھنکار بیٹس، لکشیہ، کانٹے، دل چاہتا ہے، کل ہو نہ ہو، ہم تم، دھوم، دس، سلام نمستے، فائٹ، تھری ایڈیٹس، تارے زمین پر، پریم رتن دھن پایو، پی کے، ڈان، فنا اور کبھی الوداع نا کہنا جیسی متعدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی آواز کا جادو دکھایا۔

لوک گیتوں کے تجربے

[ترمیم]

شان نے کئی لوک گیتوں کے تجربے کیے ہیں۔ 2018ء میں یوم والد کے موقع پر ایک لوک گیت اپنے 13 سالہ بیٹے شبھ کے ساتھ گایا جس کے بول ہوکس بوکس تھے۔ یہ ایک کشمیری زبان کے لوک گیت پر تیار کیا گیا تھا۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Rajiv Vijayakar (29 مئی 2012)۔ "Death of the Bollywood Playback Singer : Bollywood News – Bollywood Hungama" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2020 
  2. "Friday Review Thiruvananthapuram / Interview : Attuned to the lines of destiny"۔ The Hindu۔ 23 مارچ 2007۔ 01 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2012 
  3. "Shaan is Teenyboppers' Delight – Bollywood Articles"۔ Ww.smashits.com۔ 28 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2012 
  4. https://www.indianexpress.com/article/entertainment/music/shaan-son-shubh-special-song-on-fathers-day-watch-video-5221098/lite/