پلازما (طبیعیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شاکلہ طبیعیات سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

طبیعیات اور کیمیاء میں شاکلہ (plasma) ایک باردار ہوا (ionized gas) کو کہتے ہیں اور اس کو ٹھوس، مائع اور گیس سے الگ، مادے کی ایک مخصوص قسم تسلیم کیا جاتا ہے۔ باردار ہونے کی بات کی جائے تو اس کا مفہوم بنیادی کیمیاء کے مطابق یہی ہے کہ کسی جوہر یا سالمے سے کوئی برقیہ (الیکٹران) الگ ہو گیا ہو یا مزید سادہ الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ اس نے اپنا مقام چھوڑ دیا ہو۔ اس طرح یہ آزاد بار (charge) پلازما کو برقی موصل (electrically conductive) بنادیتے ہیں اور اسی وجہ سے پلازما، برقناطیسی (electromagnetic fields) میدانوں میں سرعی رد عمل ظاہر کرتا ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]