شاہانی بلوچ قبیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ بلوچوں کا اہم قبیلہ ہے، شاھانی قبیلہ پورے دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، یہ رند قبیلے سے ملتے ہیں، شاھانی کا جد امجد شاہی خان ہے جس کا مزار شریف مستونگ بلوچستان میں ہے، اس قبائل کا شمار بلوچوں کے اہم جنگجووں میں ہوتا ہے، معیشت کے حوالے سے شاھانی قبائل مال مویشی، زمینداری اور اسلحہ کا کاروبار کرتے تھے، شاھانیوں کا جد امجد شاھی خان ہے جس کی وجہ سے یہ اپنے آپ کو شاھانی کہلواتے ہیں جبکہ کچھ اپنے آپ کو شاھوانی بھی کہلواتے ہیں جن میں زیادہ تر بلوچستان میں رہائش پزیر ہیں ، جنگوں کے دوران مخالفین کو شکست دینے کے لیے شاھانی کے کچھ قبائل پنجاب، سندھ اور موجودھ خیبرپختونخوا میں بھی داخل ہوئے، ،شاھانی ڈیرہ غازی خان، پورے پنجاب اور سندھ میں پھیلے ہوئے ہیں۔

شاھانی قبائل میں صوفی ازم بھی بہت پایا جاتا ہے، جس میں شاھانی قبائل کا ایک شاخ شھکانی بہت مشہور تھا جو سندھ میں رھائش پزیر تھے، شاھانی قبائل مذہب کے حوالے سے مسلمان، کٹر سنی اور نبیﷺ اور اسے کے اولاد سے والہانہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کافی شاھانی قبائل کے علاقے یا گوٹھ، گائوں، سیدوں کے علاقے کے ساتھ تھے، (نبیﷺ کے اولاد کو سید کہا جاتا ہے۔)

پنجاب اور سندھ میں شاھانی قبائل کے تین فگر میں گائوں، علاقے ہیں، اوائلی دور میں یہ قبائل شھسواری، تلوار بازی میں زیادھ مشہور تھے، کچھ شاھانی کلہوڑو کی حکومت کے دوران ڈیرہ غازی خان سے سندھ میں داخل ہوئے تھے، اس کے علاوھ کچھ ٹالپروں کے ساتھ پہلے سے ہی تھے،

معیشت کے حوالے سے موجودہ دور میں شاھانی قبیلہ زمینداری، گاڑیوں کے کاروبار، ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور دیگر کاموں میں اپنا لوہا منوا رہا ہے،