شاہد عباسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پاکستانی صحافی اور ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر شاہد عباسی مختلف اخبارات و جرائد اور ملکی و غیر ملکی نیوز ویب سائٹس سے وابستہ رہے ہیں۔ 1982 میں کراچی میں پیدا ہونے والے شاہد عباسی 2015 میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوئے۔

2003 میں پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہد عباسی مختلف اردو اور انگریزی اخبارات و جرائد سے وابستہ رہے۔اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ رہنے کے دوران ہی شاہد عباسی ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہوئے۔ ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی کے طور پر کام کی ابتدا سحر نو نامی بلاگ سے کی، اس سے قبل وہ میگزین ویب سائٹ ہماری ویب پر بھی لکھتے رہے۔

2007 میں شاہد عباسی معروف آزاد نیوز ویب سائٹ دی نیوز ٹرائب سے وابستہ ہوئے۔ وہ اس ویب سائٹ کے بانی ایڈیٹر بنے۔ 2010 میں اپنے باقاعدہ آغاز کے بعد اردو اور انگریزی میں خبریں اور بلاگز فراہم کرنے والی دی نیوز ٹرائب مختصر عرصہ میں پاکستان کی تین بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

70 برسوں سے موجود روایتی میڈیا پلیٹ فارمز کی موجودگی میں ایک آزاد نیوز ویب سائٹ کی یہ کامیابی بانی ایڈیٹر کے ساتھ ان کی ٹیم کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ تھی۔ دی نیوز ٹرائب کی ابتدائی ٹیم میں شامل منظر الہی اس وقت جیو اردو کے ایڈیٹر ہیں۔ فہیم پٹیل ڈان ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ سے بطور بلاگ ایڈیٹر وابستہ ہیں۔ وقار احمد روزنامہ ایکسپریس اور ایکسپریس ٹیلی ویژن کے سوشل میڈیا کو دیکھتے ہیں۔ عبدالحفیظ آزاد انگریزی اخبار دی نیوز، وقار محمد روزنامہ ڈان، سعید عباسی ڈان نیوز، حمزہ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون، اسرار احمد ہم نیوز، مشفق احمد دی نیوز سے وابستہ ہیں۔

پاکستان کی مختلف نجی جامعات میں ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل صحافت کے موضوع پر لیکچرز دینے کے علاوہ شاہد عباسی نے طلبہ سوسائٹیز اور تعلیمی تنظیموں کے اشتراک سے انہی موضوعات پر متعدد ٹریننگز ورکشاپس بھی منعقد کیں۔

آبائی طور پر پاکستان کے خوبصورت اور صحت افزاء مقامات میں سے ایک ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شاہد عباسی ہم نیوز [1] کی لانچنگ ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے ویب سائٹ تیار اور اسے ابتدائی ایک برس تک چلانے والی ٹیم کا حصہ رہ کر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے ٹیکنالوجی، بزنس، آٹو، ایوی ایشن وغیرہ کے موضوعات پر خبریں اور تجزیے کرنے والے پاکستانی پلیٹ فارم پروپاکستانی کے ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔

حوالہ جات[ترمیم]