شاہ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف

مخفف منشا لائبریری
تاریخ تاسیس 2008ء
قسم ذاتی کتب خانہ
مقاصد تحقیقات برائے تصوف و سلوک
منتظم محمد منشا خان
باضابطہ ویب سائٹ https://www.facebook.com/ManshaLibrary/

شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف جو ایک ذاتی کتب خانہ ہے جو منشا لائبریری کے نام سے بھی معروف ہے۔ اس ذاتی لائبریری میں سلوک و تصوف، تاریخ اور شاعری کے موضوع پر نادر و کم یاب کتب کا خزانہ موجود ہے ۔

مقام[ترمیم]

شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف ایک ذاتی تحقیقاتی ادارہ اور کتب خانہ (لائبریری) ہے، جو ماڈل ٹاؤن، میانوالی شہر میں موجود ہے۔ آپ کا ادارہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے چند قدموں کے فاصلے پر واقع ہے۔

بانی[ترمیم]

اس کتب خانہ کے بانی محمد منشا خان ہیں۔ جنھوں نے اپنی ذاتی کاوشوں کے تحت اس کتب خانے کی بنیاد رکھی ہے۔ آپ نے یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم بی اے (MBA-HRM) کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو نہ صرف مطالعۂ کتب کا شوق ہے بلکہ کئی موضوعات پر تحقیق و تدوین کا کام کر رہے ہیں۔

کتب خانے کا نام[ترمیم]

اس کتب خانے کے بانی شیخ بایزید بسطامی (متوفی 261ھ، بسطام، ایران) کو اپنا روحانی شیخ مانتے ہیں۔ اسی روحانی نسبت کے تحت انھوں نے اپنے کتب خانے کا نام شاہِ بسطام تحقیقاتی ادارہ برائے تصوف رکھا ہے۔

تصوف لائبریری[ترمیم]

اس کتب خانہ میں مختلف موضوعات پر بے شمار کتب کا ذخیرہ موجود ہے۔ اکثر ذخیرہ کتب تصوف سے متعلق ہے۔ کتب خانے میں مختلف زبانوں میں قدیم و جدید کتابیں موجود ہیں، ان میں زیادہ کتابیں اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں موجود ہیں۔

تعداد کتب[ترمیم]

اس میں 7 ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیںزیادہ تر تصوف کے موضوع پر جدید و قدیم طبع کتابوں کا خزانہ ہے۔ لائبریری میں تصوف و صوفیہ کے علاوہ تفاسیر، احادیث، تاریخ و تذکرہ، تصوف، درود شریف، ادب ، شاعری اور مختلف موضوعات پر کئی زبانوں میں کتابیں موجود ہیں۔

استفادہ[ترمیم]

اگر کسی محقق کو کسی کتاب کا حوالہ برائے تحقیق ضرورت ہو تو منشا خان بلا معاوضہ انھیں بذریعہ واٹس ایپ یا فوٹوکاپی کی صورت میں بھجواتے ہیں۔حوالہ جات اور تصدیق کے لیے ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے [1]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

روہی ٹی وی