شاہ عثمان قریشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہ عثمان قریشی سہروردی فراشی
لقب•شیخ المشائخ
ذاتی
وفات
گاؤں فراش تعلقہ نیو سکھر
مدفنگاؤں فراش تعلقہ نیو سکھر ، پاکستان پاکستان کا پرچم
مذہباسلام
سلسلہسلسلہ سہروردیہ

حضرت مخدوم شاہ عثمان قریشی سہروردی فراشی کا تعلق سندھ کے معروف روحانی بزرگوں میں سے ہے۔

نام و نسب[ترمیم]

آپ کا نام "عثمان" تھا۔ آپ کے آبا و اجداد مکہ سے ہجرت کر کے سرزمین سندھ پر وارد ہوئے اور یہیں مستقل ٹھکانہ بنایا۔
مولانا ابوالفتاح قریشیؒ نے آپ کا شجرہ نسب اس طرح سے بیان کیا ہے:
عثمان بن بہاؤ الدین بن محمد صدیق بن ابراہیم بن آری بن صدر الدین بن یحییٰ بن محمود بن علی بن مندرہ بن زبیر بن نودہ بن عامر بن حسین بن ابو بکر بن فہل بن سمہ بن اچوپار بن بلال بن قیصر بن ابو ہشام بن ابو لہب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرہ بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر۔[1]

تعلیم و تربیت[ترمیم]

مخدوم شاہ عثمان قریشی سہروردی ؒکے والد مخدوم میاں بہاؤ الدین قریشیؒ اپنے دور کے مشہور و معروف عالم دین تھے۔ لہذا آپ نے تعلیم کے ابتدائی مراحل اپنے والد گرامی کے زیر سایہ طے کیے اور حفظ ، ناظرہ قرآن پاک ، فقہ و حدیث کی تعلیم ان ہی سے حاصل کی ۔[2]

مزار و مدفن[ترمیم]

مخدوم شاہ عثمان قریشی سہروردی فراشیؒ کے سنہ وفات کے بارے میں دقیق معلومات میسر نہیں۔ آپ کا مزار ضلع سکھر کے قریب فراش نامی گاؤں میں موجود ہے۔ جہاں فقیر نور محمد پیرزادہ سجادہ نشینی کے منصب پر فائز ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کتاب دوحتہ الحقیقت و جامعہ التواریخ، صفحہ نمبر 10
  2. سیرت مخدوم شاہ عثمان قریشی سہروردی، صفحہ نمبر 29، مصنف کاشف حسین سومر و