شاہ فیصل ٹاؤن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہ فیصل ٹاؤن
 

تاریخ تاسیس 14 اگست 2001  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
تقسیم اعلیٰ ضلع کورنگی  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 24°52′50″N 67°09′45″E / 24.8806°N 67.1625°E / 24.8806; 67.1625  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 7046218  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

شاہ فیصل ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں شاہ فیصل ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبد العزیز سے موسوم آبادی شاہ فیصل کالونی کے باعث شاہ فیصل ٹاؤن کہلاتا ہے۔

یہ قصبہ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور کورنگی صنعتی علاقے کے درمیان واقع ہے۔ کراچی کی بندرگاہ و ہوائی اڈے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ شارع فیصل قصبے کے شمال سے گزرتی ہے، جو ہوائی اڈے کے پاس ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد قومی شاہراہ 5 کا آغاز ہوتا ہے جو کراچی کو ملک بھر سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں ہوائی اڈے اور صنعتی علاقے کو ملانے کے لیے حال ہی میں اس قصبے میں ملیر ندی کے اوپر ایک طویل پل تعمیر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے اور شہر کے دیگر علاقوں کا کورنگی و لانڈھی کے صنعتی علاقوں سے فاصلہ انتہائی کم ہو گیا ہے۔ یہ کراچی شہری ضلعی حکومت کے بڑے منصوبوں میں سے ایک تھا جس پر ایک ارب 20 کروڑ روپے لاگت آئی [3]

شاہ فیصل ٹاؤن ایک گنجان آباد قصبہ ہے اور 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔ یہاں کی بڑی اکثریت اردو بولنے والے افراد پر مشتمل ہے، تاہم دیگر زبانیں بولنے والے بھی آباد ہیں۔ زیادہ تر آبادی متوسط اور زیریں متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے جو خدمات کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

شاہ فیصل ٹاؤن کی سرحدیں شمال اور مغرب میں فیصل چھاؤنی سے ملتی ہیں جبکہ شمال مشرق میں ملیر ٹاؤن واقع ہے۔ مشرق میں بن قاسم ٹاؤن موجود ہے جبکہ جنوب میں ملیر ندی اسے لانڈھی اور کورنگی کے قصبہ جات سے جدا کرتی ہے۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم ارتضیٰ فاروقی ہیں اور کریم الدین ان کے نائب ہیں۔

انتظامی تقسیم[ترمیم]

شاہ فیصل ٹاؤن مندرجہ ذیل 7 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات[ترمیم]

  1.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ شاہ فیصل ٹاؤن في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2024ء 
  2. شاہ فیصل ٹاؤن - کراچی شہری حکومت کی باضابطہ ویب گاہ
  3. ملیر ندی پل آج ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا[مردہ ربط]

بیرونی روابط[ترمیم]