شاہ محمد فیروز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد فیروز بن شاہ جلال بن شاہ حسین ثانی بن قطب الدین ثانی بن شاہ علاءالدین (عرف شاہ حسین) بن مخدوم قطب الدین سالار بڈھ

اپنے والد کے مدرسہ میں تعلیم حاصل کی والد گرامی سے ہی بیعت و مجاز ہوئے باکمال اور صاحب نسبت بزرگ تھے بڑے ان کو "پوجے میاں" اور چھوٹے "پوجے بابا" کہتے تھے جہان آباد نامی بستی آباد ہوئ تو شاہ محمد فیروز عرف پوجے اپنے محلہ سے منتقل ہو کر چلے گئے لیکن ایسی جگہ منتقل ہوئے جو جہان آباد سے متصل بھی تھی اور الگ بھی وہیں انھوں نے اپنا مدرسہ خانقاہ تعمیر کی اس نو آباد مقام کو "پوجے پور" کہا جانے لگا، "شاہ محمد فیروز عرف پوجے" نے "پوجے پور" میں کئی عمارتیں تعمیر کرایں جو اب کھنڈر بن گئیں، کئی پشتوں تک پوجے پور ہی میں علمی و تعلیمی سلسلہ جاری رہا، اب پوجے پور ویران ہی نہیں بلکہ پورا علاقہ زیر کاشت آگیا، پوجے پور کا اصل عالی شان پھاٹک (گیٹ) آج بھی قایم و برقرار ہے، بائ پاس روڈ سے بس اسٹیشن آتے جاتے یہ گیٹ دیکھا جا سکتا ہے.[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. حوالہ کے لیے دیکھیے کتاب "قصبہ کوڑہ تاریخ و شخصیات" مرتّبہ سید محمد عبد السمیع ندوی