شاہ محمد مری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈاکٹر شاہ محمد مری کا آبائی تعلق ماوند (ضلع کوہلو ) سے ہے۔ آپ 1953ء کو پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کوہلو اور سبی سے حاصل کی۔ بعد ازاں بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سے ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کی۔ آپ نے لاہور سے پتھالوجی میں ایم فل کیا۔

زمانہ طالب علمی سے ہی سیاسی سرگرمیوں سے وابستگی رہی۔ کالج کے زمانے میں کچھ عرصہ جمعیت اور بی ایس او سے وابستگی رہی۔ جب کہ اصل سیاسی تربیت کا آغاز لاہور میں دورانِ تعلیم پاکستان کے معروف سوشلسٹ رہنما سی آر اسلم کی صحبت میں ہوا۔ سیاسی طور پر ان کی تنظیم پاکستان سوشلسٹ پارٹی سے وابستہ رہے۔ بعد ازاں یہ پارٹی نہ رہی تو آپ نے ادبی محاذ سنبھالا اور بلوچستان میں بائیں بازو کے نظریات کے فروغ میں پیش پیش رہے۔

آپ بولان میڈیکل کالج میں طویل عرصہ پڑھاتے رہے۔ وہیں سے بطور وائس پرنسپل 2013ء میں ریٹائر ہوئے۔

1998ء سے ’’سنگت‘‘ کے نام سے سیاسی و ادبی ماہانہ شائع کر رہے ہیں۔ سنگت اکیڈمی آف سانئسز کے بانی رکن ہیں۔ تاریخ، تحقیق، ادب و تراجم پہ مبنی پچاس سے زائد کتب تصنیف و ترجمہ کر چکے ہیں۔

فہرستِ تصانیف[ترمیم]

عشاق کے قافلے سیریز[ترمیم]

  1. مزدک
  2. ۔شاہ عنایت
  3. شاہ لطیف
  4. مست توکلی
  5. یوسف عزیز مگسی
  6. عبد العزیز کرد
  7. ۔گل خان نصیر
  8. بابو شورش
  9. سی آراسلم
  10. غوث بخش بزنجو
  11. عبد اللہ جان جمالدینی
  12. ۔سائیں کما ل خان شیرانی
  13. ۔پولٹ بیورو، ڈاکٹر خدائیداد
  14. ۔سوبھو گیان چندانی
  15. ۔فہمیدہ ریاض
  16. عشاق کا قافلہ 30
  17. ٹام پین
  18. ۔ماؤزے تنگ
  19. ۔ہوچی منہ
  20. ۔فیڈل کاسٹرو
  21. ۔چے گویرا
  22. محمد امین کھوسہ

تاریخ[ترمیم]

1۔بلوچ قوم: عہد قدیم سے ریاست کی تشکیل تک

2۔بلوچ قوم: قبائلی اورجاگیرداری عہد

3۔ بلوچ قوم: نوآبادیاتی عہد

4۔بلوچ قوم: بلوچستان اینڈ آل انڈیا بلوچ کانفرنس

5۔بلوچ قوم: تقسیمِ ہند سے عصرِ حاضر تک

6۔ آل انڈیا بلوچ کانفرنس

تحقیق و تنقید[ترمیم]

  1. تاریخ زبان و ادب بلوچی
  2. بلوچ سماج میں عورت کا مقام
  3. عورتوں کی تحریک
  4. ۔وفا کا تذکرہ
  5. بلوچستان کی ادبی تحریک

سفرنامہ نگاری[ترمیم]

1۔بلوچ ساحل اور سمندر

2۔چین آشنائی

تراجم[ترمیم]

سیاسی و تاریخی:(اردو)[ترمیم]

  1. امریکی قرضے/فیڈل کاسٹرو
  2. پتھر کی سل پر نام/والوئے،لپشینا
  3. مری بلوچ جنگِ مزاحمت/رینالڈولیم
  4. ۔مری بلوچ جدوجہد آزادی/لیمبرک
  5. ۔بلوچ/م،ک پیکولین
  6. کارل مارکس، حیات و افکار/ہنرخ والکوف
  7. کارل مارکس کی داستانِ حیات/فرانز مہرنگ

ادبی:[ترمیم]

  1. سپارٹیکس/ہاورڈفاسٹ
  2. سٹیزن ٹام پین/ہاورڈ فاس
  3. افلاس کا کارواں/نورمحمد ترہ کئی
  4. گندم کی روٹی/عبد الستار پردلی
  5. بلوچ نے مجھے دھکا دیا/گوہر ملک
  6. منتخب سوویت افسانے/سوویت مصنفین
  7. اباسین پہ سحر ہوتی ہے/سلیمان لائق
  8. یادداشتیں/صدرالدین عینی
  9. جینی مارکس کے خطوط/جینی ویسٹ فالن
  10. منتخب سوویت ادب

بلوچی:[ترمیم]

  1. جہاں جسکیں دہ روش/ جان ریڈ
  2. کمیونسٹ مینی فیسٹو/مارکس، اینگلز
  3. پولیٹکل سائنس اے ڈکشنری/۔۔۔۔
  4. آزادی/کرسٹوفرکاڈویل
  5. گلیلو/برٹولٹ بریخت
  6. کاشذ/خلیل جبران

حوالہ جات[ترمیم]

www.sangatacademy.net

https://haalhawal.com/?s=%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1%20%D8%B4%D8%A7%DB%81%20%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF[مردہ ربط]