شبانہ اعظمی
شبانہ اعظمی | |
---|---|
(انگریزی میں: Shabana Azmi) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 ستمبر 1950 (71 سال)[1] اعظم گڑھ |
شہریت | ![]() |
شریک حیات | جاوید اختر (1984–) |
والد | کیفی اعظمی |
مناصب | |
رکن راجیہ سبھا | |
آغاز منصب 1998 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ممبئی یونیورسٹی |
پیشہ | فلم اداکارہ، منچ اداکارہ، گلو کارہ، مشہور شخصیت، سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
کارہائے نمایاں | اَنکُر، امر اکبر انتھونی، سوامی، ارتھ، موسم |
اعزازات | |
![]() فلم فیئر حاصل زیست اعزاز (2006) ![]() قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
شبانہ اعظمی ہندوستان کی مشہور اداکارہ۔ مشہور اردو شاعر کیفی اعظمی اور شوکت کیفی کی بیٹی اور شاعر جاوید اختر کی اہلیہ، 18 ستمبر، 1950ء کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔
ابتدائی زندگی اور پس منظر[ترمیم]
شبانہ اعظمی حیدرآباد، بھارت کے سید مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں۔اُن کے والد کیفی اعظمی ایک شاعر تھے۔ اُن کی والدہ شوکت اعظمی انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن سٹیج اداکارہ تھیں۔ شبانہ اعظمی کے والدین دونوں ہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ارکان تھے۔ شبانہ اعظی کے بھائی بابا اعظمی سینماٹو گرافر ہیں اور اُن کی بھابھی تانوی اعظمی بھی ایک اداکارہ ہیں۔ شبانہ کے والدین اسے منی کے نام سے پکارتے تھے۔ شبانہ گیارہ سال کی عمر تک منی کے نام سے ہی جانی جاتی رہیں پھر علی سردار جعفری نے انہیں شبانہ کا نام دیا۔ بابا اعظمی کو پروفیسر مقصود صدیقی نے احمر اعظمی کا نام دیا۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
1970 کی دہائی میں شبانہ اعظمی کی منگنی بنجمن گیلانی سے ہوئی تھی لیکن بعد میں یہ منگنی ٹوٹ گئی۔ 9 دسمبر 1984 کو اُن کی شادی شاعر جاوید اختر سے ہو گئی اور یوں وہ اختر اعظمی فلم فیملی کا حصہ بن گئیں۔ جاوید اختر کی پہلی شادی ہنی ایرانی سے ہوئی تھی۔ ہنی ایرانی سے جاوید اختر کی دو اولادیں زویا اختر اور فرحان اختر ہیں۔ شبانہ کے خاندان نےا ُن کی ایک شادی شدہ اور صاحب اولاد مرد سے شادی پر اعتراض کیا تھا۔ بھارتی فلم اداکارائیں تبو اور فرح ناز شبانہ اعظمی کی بھتیجیاں ہیں۔
فلمی زندگی[ترمیم]
پہلے تھیٹر میں اداکاری کی۔ پھر شیام بینیگل نے فلم انکور میں انہیں متعارف کرایا۔ اس کے بعد آرٹ فلموں میں کام کیا۔ چند کمرشل فلمیں بھی کیں لیکن انہوں نے خود کو جگمگاتی دنیا تک محدود نہیں رکھا بلکہ وہ غرباء خصوصًا کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بیس سال پہلے کھڑی ہوئیں ایک طویل لڑائی لڑی اور آج ان کی کوششوں نے بے گھر افراد کو گھر دلایا۔ وہ پہلی بھارتی خاتون ہیں جنہیں 2006ء میں گاندھی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فلمیں[ترمیم]

انہوں نے مین سٹریم اور متوازی سیمنا کی ایک سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی کچھ منتخب فلیں درج ذیل ہیں۔
فلم فیئر ایوارڈز[ترمیم]
فاتح:
- 1978 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ سوامی
- 1984 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ ارتھ
- 1985 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ Bhavna
- 2006 – فلم فیئر حاصل زیست اعزاز
- 2017 - فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ نیئرجا
نامزدیاں:
- 1975 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ انکار
- 1981 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ Thodisi Bewafaii
- 1984 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ موسم
- 1984 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ Avtaar
- 1984 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ منڈی
- 1985 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ سپارس
- 2003 – Filmfare Best Villain Award مکڑی
- 2004 – فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ تہذیب
بیرونی روابط[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر شبانہ اعظمی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
|
- ↑ ربط : آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی — اخذ شدہ بتاریخ: 20 جون 2019
- 1950ء کی پیدائشیں
- 18 ستمبر کی پیدائشیں
- پدم بھوشن وصول کنندگان
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- اعظم گڑھ کی شخصیات
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی اسٹیج اداکارائیں
- بھارتی فعالیت پسند خواتین
- بھارتی فلمی اداکار
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی مسلم شخصیات
- پدم شری وصول کنندگان
- دہلی کی شخصیات
- سینٹ زیوئرز کالج، ممبئی کے فضلا
- علوم و فنون میں پدما بھوشن اعزاز وصول کردہ شخصیات
- فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے فضلا
- فلم فیئر فاتحین
- ممبئی یونیورسٹی کے فضلا
- ہندی سنیما کی اداکارائیں