شجر گاہ
ظاہری ہیئت
شجر گاہ یا باغِ نباتات (انگریزی: Arboretum) درختوں اور دیگر لکڑی دار پودوں پر مشتمل باغ ہے جو آرائشی، تعلیمی یا سائنسی تحقیق کی غرض سے لگایا جاتا ہے۔ اس طرح کا اولین باغ کروشیا میں قائم کیا گیا۔ اب ایسے باغات لگانے والے ادارے دنیا بھر میں قائم ہیں۔ یہ اصطلاح سب سے پہلے 1833ء میں ایک برطانوی صحافی جان کلاڈیس لاوڈن (John Claudius Loudon) نے اپنے ایک مضمون میں استعمال کی۔ برصغیر میں اس طرح کا اولین باغ کلکتہ میں لگایا گیا۔