شرف الدین عیسیٰ
نام و نسب
[ترمیم]آپ کا نام شرف الدین ابو محمّد عیسیٰ اور کنیت "ابو عبد الرحمان" ہے۔ آپ شیخ عبدالقادر جیلانی کے فرزندِ ارجمند ہیں۔
آپ کا شجرہ نسب امیر المؤمنین علی بن ابی طالب سے جا ملتا ہے، آپ حسنی حسینی سید ہیں۔
آپ برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی بزرگ اور سلسلہ قادریہ کے برصغیر پاک ہند میں بانی مخدوم عبد الرشید حقانی کے نانا بھی ہیں۔[1]
ولادت
[ترمیم]شرف الدین عیسیٰ بغداد میں پیدا ہوئے۔
اولاد
[ترمیم]برصغیر کے تاریخ دانوں نے آپ کو مجرد لکھا ہے اور لکھا ہے کہ آپ نے تمام عمر شادی نہیں کی تھی۔ لیکن عربی انساب اور جدید تحقیق کے مطابق آپ نے شادی کی تھی اور صاحب اولاد تھے۔ مؤرخین نے اس پر توجہ نہیں دی کے آپ کی کنیت ابو عبد الرحمن تھی۔ آپ کی کنیت آپ کے فرزند عبد الرحمن تھی۔ آپ کے دوسرے فرزند موسیٰ تھے جن کی نسل ہند میں آباد ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی دختران فاطمہ الصغری اور فاطمہ الکبریٰ تھیں۔
تعلیم و تربیت
[ترمیم]آپؒ کی تعلیم و تربیت غوث الاعظم کے ہی مبارک ہاتھوں میں ہوئی۔ اپنے والد گرامی سے فقہ و حدیث کی تکمیلِ کی بلند پایہ مفتی اور واعظ اپنے والد کے مدرسہ میں درس دیتے رہے ان کے وصال کے بعد مصر چلے گئے لطائف الانواراور جواہر الاسرارآپ کی تصنیفات ہیں فصاحت و بلاغت شعر گوئی اور ادبی مذاق کے باعث منفرد حیثیت رکھتے ہیں اعلیٰ درجے کے انشاء پرداز رہے۔
وفات
[ترمیم]شرف الدین عیسیٰ کی وفات شوال 573ھ بمطابق 1177ء مصر میں ہوئی۔[2] آپ کا مزار و مسجد قاہرہ کے قبرستان "قرافہ"میں موجود ہے، جہاں دنیا بھر سے عقیدت مند سلام اور حاضری دینے آتے ہیں۔