مندرجات کا رخ کریں

شفاخانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شفاخانۂ اسلام آباد
بھارت دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال

شفاخانہ، مستشفیٰ یا اسپتال ، ایک ایسا اِدارہ جہاں مریضوں کو علاج کی سہولت مہیّا کی جاتی ہے۔ یہاں مریضوں کو ماہرین طب علاج کرتے ہیں۔ انھیں ‘دوا خانہ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

معنی

[ترمیم]

شفاخانہ اصل میں دو الفاظ شفاء اور خانہ کا مرکب ہے۔ شفاء عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے صحت یاب ہونا یا تندرستی اور خانہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کی معانی گھر، مکان یا جگہ کے ہوتے ہیں۔ اُردو میں اِس کے لیے کچھ اَور الفاظ بھی استعمال کیے جاتے ہیں:

اقسام

[ترمیم]

شفاخانہ میں کچھ مریض صرف تشخیص اور/یا علاج کے لیے آتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں (بیرونی مریض). جبکہ کچھ مریضوں کو داخل کروادیا جاتا ہے اور یہ مریض کچھ راتوں یا کئی ہفتوں یا مہینوں تک شفاخانہ میں قیام کرتے ہیں (داخلی مریض). دارالشفاؤں اور دوسرے صحتی مراکز میں فرق یہ ہے کہ شفاخانہ میں داخلی مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جبکہ دوسرے صحتی مراکز میں ایسا نہیں ہوتا۔

عام

[ترمیم]

عام شفاخانہ میں کئی قسم کے امراض اور زخموں سے نمٹا جاتا ہے۔ اِس قسم کے درالشفاؤں میں ایک ہنگامی نگرانگاہ بھی ہوتا ہے جہاں حادثاتِ اتفاقیہ کے دوران ہنگامی طبّی سہولت مہیّا کی جاتی ہے۔

مخصوص

[ترمیم]

مخصوص شفاخانوں میں صدمہ مراکز، بحالی شفاخانات، شفاخاناتِ اطفال اور درالشفاء نفسیات وغیرہ شامل ہیں۔ یہ شفاخانے ایک یا زیادہ عمارات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کچھ دارالصحت، طبّی تحقیق اور تربیت برائے طبّی عملہ کے لیے جامعات کے ساتھ الحاق شدہ ہوتے ہیں۔

تدریسی

[ترمیم]

تدریسی ہسپتال، مریضوں کو سہولت دینے کے ساتھ ساتھ طبّی طلبہ و طالبات کو تربیت بھی دیتی ہے۔ اِس قسم کے بیمارخانے اکثر کسی طبّی مدرسہ سے منسلک ہوتے ہیں۔

مطب

[ترمیم]

اصل مقالہ: مطب

ہسپتال سے چھوٹی طبّی سہولت کو مطب کہاجاتا ہے۔ اِس قسم کے شفاخانوں میں صرف بیرونی مریضوں کے لیے طبّی سہولت مہیّا کی جاتی ہے۔

شعبہ جات

[ترمیم]

کسی ہسپتال میں درج ذیل شعبے یا اکائیاں ہو سکتی ہیں:

مزید دیکھیے

[ترمیم]