شفیع انعامدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شفیع انعامدار
Shafi Inamdar.jpg

معلومات شخصیت
پیدائش 23 اکتوبر 1945(1945-10-23)
Pangari، بمبئی پریزیڈنسی، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
وفات 13 مارچ 1996(1996-30-13) (عمر  50 سال)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
رہائش ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
شہریت Flag of India.svg بھارت (26 جنوری 1950–)
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
Flag of India.svg ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ Bhakti Barve
عملی زندگی
مادر علمی کشن چند چیلارام کالج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ Actor, Producer, Director
پیشہ ورانہ زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 1960–1995
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شفیع انعامدار (23اکتوبر 1945ء-13مارچ 1996ء) ایک بھارتی اداکار تھا۔ اس نے فلم ویجیتا کے ساتھ اپنا کیرئیر شروع کیا اور آردھ ستیا کے ساتھ جاری رکھا۔ اس نے بڑی تعداد میں ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا جن میں" یہ ہے زندگی "بھی شامل ہے۔ شفیع نے اداکارہ بھکتی بریو سے شادی کی۔ 13 مارچ 1996ء میں وہ فوت ہوا۔ اس کی بیوی 12فروری 2001ء میں ایک سڑک حادثہ میں جان بحق ہوئی۔ شفیع کے سب سے زیادہ قابل ذکر فلم کرداروں میں انسپکٹر کا کردار "آج کی آواز" فلم میں، ولن کا کردار "عوام" (فلم) اور ہیرو کے دوست کا کردار" نذرانہ" ، "انوکھا رشتہ " اور "امرت" شامل ہیں۔ اس کی دیگر کامیاب فلموں میں "سدا سہاگن" ، "جرم" اور " لوّ 86" بھی شامل ہیں۔ شفیع انامدار نے اپنی ابتدائی تعلیم پنگری اور سینٹ جوزف ہائیاسکول عمر کھڈی (ڈونگری) ممبئی انڈیا سے حاصل کی۔ جہاں اس نے اپنا ایس ایس سی کا امتحان 1958ء میں پاس کیا۔ اس نے سال 1963ء میں کے سی کالج سے بی ایس سی بھی کی۔ وہ زیادہ تر عام آدمی کے کردار ادا کرتا رہا۔ اس نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا جن میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والا ٹی وی شو " یہ ہے زندگی" میں کندن شاہ کا کردار ادا کیا اور یہ دور درشن سے آن ائیر ہونے والا شو تھا۔ اس شو نے اسے ہاؤس ہولڈ بنا دیا۔[1] یہ شو اتنا مقبول ہوا کہ اس کی فلمی زندگی پر بھی اس کا اثر پڑنے لگا۔ یہ جمعہ کی رات کو بہت دیر سے آن ائیر ہوتا تھا[2]۔ یہ اتنا مقبول ہوا کہ 61 ہفتوں تک اس کی قسطیں چلیں جب کہ عام طور پر یہ 25 ہفتوں سے زیادہ نہیں ہوتی تھیں[3]۔ ٹی وی پر اس کی آخری پرفارمنس 'تیری بھی چپ میری بھی چپ' میں کی۔ اس نے ہندی فلم یشونت میں ایک وکیل کا کردار بھی ادا کیا جو اس کے مرنے کے بعد ریلیز ہوئی۔ رمیش سپی کی فلم ساگر میں بھی اس نے اداکاری کی۔ انامدار نے ایک فلم ہم دونوں بھی بنائی جس میں اداکار نانا پاٹیکر، رشی کپور اور پوجا بھٹ شامل ہیں۔ فلم ایک زبردست ہٹ تھی اور اس کو ایک اچھا ہدایتکار بھی سمجھا جاتا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔
  2. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔
  3. لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1/Utilities میں 38 سطر پر: bad argument #1 to 'ipairs' (table expected, got nil)۔

بیرونی روابط[ترمیم]