شفیع محمد شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شفیع محمد شاہ
شفیع محمد شاہ

معلومات شخصیت
پیدائش 1949ء
كنڈيارو  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 نومبر 2007(2007-11-17)ء
کراچی  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کراچی  ویکی ڈیٹا پر رہائش (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
تعليم ایم اے (بین الاقوامی تعلقات)
مادر علمی سندھ یونیورسٹی
پیشہ اداکار، ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت اداکاری
کارہائے نمایاں
  • چاند گرہن
  • آنچ
  • دیواریں
  • تیسرا کنارا
  • ماروی
  • نوری
  • جنگل
  • میرا انصاف
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی
بہترین اداکار - پاکستان ٹیلی وژن
ستارۂ امتیاز
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شفیع محمد شاہ (انگریزی: Shafi Muhammad Shah) (پیدائش: 1949ء - وفات: 17 نومبر، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

شفیع محمد شاہ 1949ء کوکنڈیارو، ضلع نوابشاہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔[1]۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور ایگری کلچر بنک میں ملازمت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔ اسی زمانے میں وہ اپنی خوب صورت آواز کی بدولت ریڈیو پاکستان میں بھی صداکاری کے جوہر دکھانے لگے۔ کچھ عرصہ بعد وہ ملازمت ترک کرکے لاہور چلے گئے جہاں اداکار محمد علی کی وساطت سے انہوں نے فلم کورا کاغذ میں کردار ادا کیا۔ لاہور میں ہی انہیں پاکستان ٹیلی وژن کے پروڈیوسر شاہزاد خلیل نے اپنے ڈرامے اڑتا آسمان سے چھوٹی اسکرین پر متعارف کروایا لیکن ان کی شہرت کا آغاز ڈراما سیریل تیسرا کنارا سے ہوا، یہ ڈراما بھی شہزاد خلیل کی پیشکش تھا۔ لاہور میں قیام کے دوران انہوں نے کئی اور فلموں میں کام کیا جن میں بیوی ہو تو ایسی، ایسا بھی ہوتا ہے، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام کے نام شامل ہیں[2]۔ شفیع محمد شاہ نے ٹیلی وژن کے 50 سے زیادہ ڈراما سیریلز میں اداکاری کی جن میں آنچ، چاند گرہن، جنگل، دائرے، کالا پل، ماروی اور کھیلن کو مانگے چاند کے نام سرفہرست ہیں۔[2]

شفیع محمد شاہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر 2002ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے۔[2]

اعزازات[ترمیم]

وفات[ترمیم]

شفیع محمد شاہ 17 نومبر، 2007ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے اور وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]