شمس الحق عظیم آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شمس الحق عظیم آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش 18 جولا‎ئی 1857[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عظیم آباد، پٹنہ  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 21 مارچ 1911 (54 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلسفی  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک اہل حدیث  ویکی ڈیٹا پر تحریک (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P islam.svg باب اسلام

امام ابو الطیب شمس الحق بن امیر علی بن مقصود علی بن مولانا غلام حیدر صدیقی عظیم آبادی عالم اسلام کے مشہور عالم، مجتہد و محدث تھے۔ وہ 1273ھ / 1857ء کو عظیم آباد پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار سید نذیر حسین محدث دہلوی اور شیخ حسین بن محسن یمانی کے خاص تلامذہ میں ہوتا ہے۔ وہ اہل حدیث مسلک کے اکابر علما میں نمایاں مقام کے حامل تھے۔ ان کی تصانیف حدیث سے پورے عالم اسلام نے استفادہ کیا اور حدیث کا کوئی طالب علم ان کی خدمات سے مستغنی نہیں رہ سکتا۔ شمس الحق عظیم آبادی پہلے عالم ہیں جنہوں نے حدیث کی مشہور عام کتاب ’’ سنن دارقطنی ‘‘ کو پہلی مرتبہ تدوین نو اور اپنی شرح کے ساتھ شائع کیا۔ ان کی مشہور تصانیف میں ’’ غایۃ المقصود شرح سنن ابی دادو ‘‘، ’’ عون المعبود علی سنن ابی داود ‘‘، ’’ التعلیق المغنی شرح سنن الدارقطنی ‘‘، ’’ رفع الالتباس عن بعض الناس ‘‘، ’’ اعلام اھل العصر باحکام رکعتی الفجر ‘‘ وغی رہا شامل ہیں ۔ امام شمس الحق عظیم آبادی کے نامور شاگردوں میں علامہ شرف الحق محمد اشرف ڈیانوی، علامہ ابو القاسم سیف بنارسی، علامہ ابو سعید شرف الدین دہلوی، شیخ عبد الحفیظ الفاسی المراکشی، شیخ صالح بن ابراہیم بن رشید المحیمید، قاضی صالح بن عثمان نجدی، مولانا احمد اللہ محدث دہلوی وغیرہم شامل ہیں ۔ ان کی زندگی کا بیشتر حصہ پٹنہ کے اطراف میں واقع ایک بستی ڈیانواں میں گزرا اسی لیے انہیں ’’ محدث ڈیانوی ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور وہ ڈیانوی کی صفت نسبتی سے بھی معروف ہیں ۔ ان کا انتقال مارچ 1911ء / 1329ھ کو ڈیانواں میں ہوا۔ شیخ محمد عزیر شمس نے ’’ حیاۃ المحدث شمس الحق و اعمالہ ‘‘ اور ’’ مولانا شمس الحق عظیم آبادی حیات و خدمات ‘‘ کے عنوان سے ان کے حالات لکھے ہیں۔ جبکہ محمد تنزیل الصدیقی الحسینی نے اپنے کتابی سلسلے ’’ الانتقاد ‘‘ کا پہلا شمارہ خاص امام شمس الحق عظیم آبادی پر نکالا ہے ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6xm1qgr — بنام: Muhammad Shams-ul-Haq Azimabadi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017