شمس الدین سمرقندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شمس الدین سمرقندی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1250ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سمرقند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1310ء (59–60 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت خانیت چغتائی   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماہر فلکیات ،  منجم ،  ریاضی دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آجر رصدگاہ مراغہ   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شمس الدین محمد بن اشرف الحسینی سمرقندیؒ (c. 1250 - c. 1310) 13ویں صدی کے ماہر فلکیات اور مشہور ریاضی دان سمرقند سے تھے۔

زندگی اور کام[ترمیم]

سمرقندی کی زندگی کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں ہے۔سوائے اس کے کہ انھوں نے اپنی اہم ترین تصانیف ساتویں صدی کی آخری دو دہائیوں اور آٹھویں صدی ہجری کے ابتدائی عشروں میں تحریر کیں تھی۔انھوں نے علم الٰہیات، منطق، فلسفہ، ریاضی اور فلکیات کے کام پر کتب لکھیں۔جو اہم ثابت ہوئے ہیں۔ان کا اپنا حق ہے اور اپنے دور کے دوسرے سائنسدانوں کے کاموں کے بارے میں بھی معلومات دینے میں سمرقندی نے ایک تصنیف رسالہ فی ادب البتھ لکھی۔جس میں جدلیات کے استعمال سے استدلال کی فکری تحقیقات کے طریقہ کار پر بحث کی گئی تھی۔ تحقیق کے اس طرح کے طریقے قدیم یونانیوں نے بہت زیادہ استعمال کیے تھے۔اس نے Synopsis of Astronomy بھی لکھا اور سال 1276-77 کے لیے ستاروں کا کیٹلاگ تیار کیا تھا۔اس کے علاوہ ریاضی میں، سمرقندی صرف 20 صفحات پر مشتمل ایک مختصر کام کے لیے مشہور ہیں۔جس میں یوکلڈ کی 35 تجاویز پر بھی بحث کی گئی ہے۔اگرچہ یہ ایک مختصر کام ہے، لیکن اس کو لکھنے سے پہلے السمرقندی نے دوسرے مسلمان ریاضی دانوں کے کاموں سے بڑے پیمانے پر مشورہ کیا۔ مثال کے طور پر، وہ ابن الہیثم، عمر خیام، الجوہری، ناصر الدین الطوسی اور اثیر الدین الابہریؒ کی تحریروں کا بھی حوالہ دیتے ہیں۔[1] [2] [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جان جے۔ اوکونر، ایڈمنڈ ایف۔ روبرٹسن، "Shams al-Din ibn Ashraf Al-Samarqandi"، مک ٹیوٹر ہسٹری آف میتھ میٹکس آرکائیو، یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز .
  2. سانچہ:DSB
  3. İhsan Fazlıoğlu (2007)۔ "Samarqandī: Shams al‐Dīn Muḥammad ibn Ashraf al‐Ḥusaynī al‐Samarqandī"۔ $1 میں Thomas Hockey، وغیرہ۔ The Biographical Encyclopedia of Astronomers۔ New York: Springer۔ صفحہ: 1008۔ ISBN 978-0-387-31022-0  (PDF version)