شمعیا
Appearance
شمعیا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10ویں صدی ق م شیلوہ (بائبل کا شہر) |
پیشہ | نبی |
درستی - ترمیم ![]() |
شمعیا (عبرانی : שמעיה) اور اس کے نام کا مطلب ہے "یَہوَہ کا آدمی"۔ وہ عہدِ قدیم کے اُن انبیا میں سے ایک تھے جن کا ذکر کتاب تواریخ اول اور کتاب سلاطین اول میں آیا ہے۔ وہ دسویں صدی قبل مسیح میں رحبعام بن سلیمان کی حکومت کے زمانے میں زندہ تھے۔ شمعیا نے رحبعام کو شمالی قبائل پر حملہ کرنے سے روک دیا تھا، جب وہ یربعام کی قیادت میں سلطنت یہوداہ سے الگ ہو گئی تھیں۔ شمعیا نے اس بات کی بھی پیش گوئی کی تھی کہ سلطنت کو سزا دی جائے گی اور فرعون شیشق اس پر حملہ کرے گا۔ کتابِ مقدس کے مطابق، فرعون شیشق نے سلطنت یہوداہ پر حملہ کیا اور وہ قیمتی اشیاء بھی لے گیا جو سلیمان نے ہیکل میں بنوائی تھیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ شمعيا النبي | St-Takla.org آرکائیو شدہ 2017-06-28 بذریعہ وے بیک مشین