شوانوو جھیل
شوانوو جھیل Xuanwu Lake | |
---|---|
شوانوو جھیل | |
محل وقوع | شوانوو ضلع، نانجنگ، نانجنگ، جیانگسو |
جغرافیائی متناسق | 32°04′23″N 118°47′54″E / 32.07306°N 118.79833°E |
نکاسی طاس ممالک | چین |
شوانوو جھیل (انگریزی: Xuanwu Lake) (چینی: 玄武湖; پینین: Xuánwǔ hú) چین کے صوبے جیانگسو کے دار الحکومت شہر نانجنگ کے ضلع شوانوو میں واقع ایک جھیل ہے۔ یہ نانجنگ ریلوے اسٹیشن اور جی منگ مندر کے نزدیک ہے۔ [1] جھیل کے اندر موجود پانچ جزیرے آپس میں محراب دار پلوں سے منسلک ہیں۔ پارک کے اندر مندر، پگوڈے، خرگاہیں، باغات، جائے خانے، ریستوران، تفریحی مقامات، ایک چھوٹا سا چڑیا گھر اور دیگر پرکشش مقامات ہیں۔ اس کا بنیادی داخلہ شوانوو دروازہ سے ہے۔
تاریخ
[ترمیم]جغرافیائی ماہرین کے مطابق یہ جھیل ساختمانی تختیوں سرکنے سے بنی جس کی وجہ سے کوہ یانشان بھی بنا۔ ایک افسانوی داستان کے مطابق شہنشاہ سون چوان (182ء–252ء) جب نانجنگ علاقے میں آباد ہوا تو اس نے یہ جھیل بنوائی اور اسے پانے سے بھرا۔ [1] جھیل کا نام سیاہ ڈریگن کے نام پر تھا، جسے چینی تاؤ مت میں پانی کا دیوتا تصور کیا جاتا تھا، جو ایک جنوبی خاندان کی اسطیر کے مطابق تھی۔ جھیل میں دیکھا گیا ڈریگن ایک کچھوے اور ایک سانپ کی طرح تھا اسے شوانوو کا نام دیا گیا جس کے لفظی معنی سیاہ کچھوا کے ہیں۔ [1]
چھ خاندانوں کے دور (222ء–859ء) میں یہاں ایک باغ اور سیاہ مرمریں جگہ بنائی گئی، جسے اب پارک میں سب سے زیادہ خوبصورت جگہوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ [2] اس علاقہ شہنشاہ کے خاندان کے ارکان کی تربیت اور شکار کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ [3]
اسے "فوجی تربیتی جھیل" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ سونگ خاندان دور (960ء–1279ء) میں اسے بحری مشقوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ [1][4] پیلی کتاب ذخیرہ (Yellow Book Storage) یا پیلا رجسٹر محفوظات (Yellow Register Archives) منگ خاندان (1368ء-1644ء) کے آغاز میں وہاں تعمیر کیا گیا اور اس طرح یہ ایک شاہی باغ "ممنوع زمین" بنا۔ ۔[3][5]
چنگ خاندان کے اختاتم پر 1911ء کے بعد جھیل اور قریبی علاقے کو پارک میں یبدیل کر دیا گیا۔ [1][4] 1928ء میں اس کا نام یوانوو جھیل پارک سے تبدیل کر کے "کا نٹینٹل پارک" رکھا گیا اور پھر سرکاری طور پر 1935ء میں اس کا نام شوانوو جھیل پارک رکھ دیا گیا۔ [3] 2005ء میں یہاں لی یو ثقافتی پارک کی تخلیق، گارڈن پارک، چینگئینگے خرگاہ اور ایک حیاتِ جاودانی باغ بنانے کا ایک منصوبہ بنایا گیا ہے۔ [3]
تصاویر
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ ت ٹ Xuanwu Lake. China Internet Information Center. Retrieved مئی 14, 2014.
- ↑ The North Lake۔ Published in Nanjing Times and posted on China Dictionary (www.88dict.com)۔ Retrieved مئی 15, 2014.
- ^ ا ب پ ت Humanities: Collection of Scenic Spots & Historic Sites: Xuanwu Lake Park. آرکائیو شدہ 2014-05-17 بذریعہ وے بیک مشین City of Nanjing. Retrieved مئی 15, 2014.
- ^ ا ب DK Eyewitness Travel Guide: China۔ DK Publishing; 1 جون 2012. آئی ایس بی این 978-0-7566-9328-2۔ p. 226.
- ↑ Wenxian Zhang, The Yellow Register Archives of Imperial Ming China. Project MUSE. Retrieved مئی 15, 2014.
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر شوانوو جھیل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- سرکاری سائٹ (چینی)
- شوانوو جھیل پارک کا نقشہ (چینی)