شوبھنا سمرتھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شوبھنا سمارتھ سے رجوع مکرر)
شوبھنا سمرتھ
(انگریزی میں: Shobhna Samarth ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 1916ء
ممبئی ، بھارت
وفات 9 فروری 2000ء
پونے ، مہاراشٹر ، بھارت
وجہ وفات سرطان  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
شریک حیات کمارسین سمرتھ  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد نوتن بہل سمرتھ،  تنوجہ  ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ رتن بائی  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ ، فلم ہدایتکار
پیشہ ورانہ زبان ہندی،  مراٹھی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شوبھنا سَمرتھ (انگریزی: Shobhna Samarth) (ولادت: 17 نومبر 1916ء - وفات: 9 فروری 2000ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر تھیں جنھوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں ٹاکی فلموں کے ابتدائی دنوں میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1950 کی دہائی تک مرکزی کردار ادا کرتی رہیں۔[1] انھوں نے مراٹھی سنیما میں شروعات کی تھی۔ ان کی پہلی ہندی فلم نگہین نفرت تھی جو 1935ء میں جاری ہوئی تھی۔ شوبھنا سَمرتھ رام راجیا (1943ء) میں سیتا کی اداکاری کے لیے سب سے زیادہ مشہور تھیں۔ 1997ء میں، فنون لطیفہ میں کردار ادا کرنے پر انھیں فلم فیئر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔[2]

بعد میں شوبھنا نے ایسی فلم کی پروڈکشن اور ہدایت کاری کی جس میں انھوں نے اپنی بیٹیوں، نوتن اور تنوجہ کو تعارف کرایا۔[3]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

شوبھنا سمرتھ 17 نومبر 1916ء کو برطانوی ہند کے بمبئی میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کا اصلی نام سروج شیلوتری تھا۔ شوبھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں، ان کے والد پربھاکر شیلوتری ایک "سرخیل بینکر" تھے جنھوں نے بمبئی میں اپنی بیٹی کے نام سے، شیلوٹری بینک، ایک بینک کا آغاز کیا تھا۔[4] ان کی والدہ رتن بائی نے 1936ء میں مراٹھی فلم سوراجیاچیا سیمیواڑ میں فلم میں کام کیا۔ شوبھنا نے ابتدائی تعلیم، ایک سال تک بمبئی کے کیتھیڈرل اسکول، میں حاصل کی۔ 1928ء میں، ان کے والد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کا کاروبار ختم ہو گیا۔ اس کے بعد 1931ء میں ان کا خاندان بنگلور منتقل ہو گیا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

شوبھنہ کی شادی ممبئی سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار اور سینوماگرافر کمسن سمرت سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ان کے تین بیٹیاں، نوتن، تنوجہ اور چترا تھیں اور ایک لڑکا جس کا نام جے دیپ تھا۔[5][6]

متعلقہ روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Shobhna Samarth" 
  2. "Bollywood501"۔ 17 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021 
  3. "Shobhna Samarth produced daughter Tanuja's debut film - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2020 
  4. Lalit Mohan Joshi (21 February 2000)۔ "Obituary: Shobhana Samarth"۔ دی گارڈین۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2017 
  5. Johnny D۔ "Star couples search for love"۔ HindustanTimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2016 
  6. Rediff On The Net
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔