شوکت الہ آبادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شوکت الہ آبادی
معلومات شخصیت
پیدائش دسمبر 1913  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الہ آباد،  اتر پردیش،  برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 جون 2001 (87–88 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی،  پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے اردو  ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

محمد زبیر فاروقی المعروف شوکت الہٰ آبادی (پیدائش: دسمبر 1913ء - 14 جون 2001ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر تھے۔ شوکت الہ آبادی دسمبر 1913ء (جبکہ اسکول کی اسناد میں یکم جنوری 1922ء درج ہے) میں قصبہ کڑا، الہ آباد، اتر پردیش ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد زبیر فاروقی، جبکہ شوکت الہ آبادی قلمی نام ہے۔ الہ آباد سے انہوں نے منشی (عربی و فارسی) کیا۔ یہیں سے ایڈوانس لینگویج کورس اور انٹرمیڈیٹ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے منشی فاضل بنے۔ 1962ء میں جامعہ کراچی سے اردو میں ایم اے کیا۔ سرکاری ملازمت اختیار کی۔ یکم جنوری 1981ء کو ریٹائر ہوئے۔ 1982ء میں حج کی سعادت ملی۔ شاعری میں اپنے عم مکرم مولوی محمد اسحاق فاروقی رونق الہ آبادی سے مشورہ کیا کرتے تھے۔ پھر مولانا متین مچھلی شہری (یادگار داغ دہلوی) سے اصلاح حاصل کی۔ ان کی مطبوعہ کتب میں عمدہ اردو عروض (1986ءمحاسنِ کلام (نظم و نثر کے محاسن پر، 1990ءچراغِ حرا (نعتیہ مجموعہ، 1413ھ) شامل ہیں۔ شوکت الہ آبادی 14 جون 2001ء میں کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے۔[1] [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. منظر عارفی، کراچی کا دبستان نعت، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2016ء، ص 311
  2. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات نعت گویان پاکستان، نعت ریسرچ سینٹر کراچی، 2015ء، ص 64