شوکت سبزواری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ڈاکٹر شوکت سبزواری
Dr. Shaukat Sabzwari
پیدائش سید شوکت علی
13 اکتوبر 1908(1908-10-13)
میرٹھ، برطانوی ہندوستان
وفات 19 مارچ 1973(1973-30-19) (عمر  64 سال)
کراچی، پاکستان
قلمی نام شوکت سبزواری
پیشہ ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق، شاعر
زبان اردو
نسل مہاجر قوم
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
تعلیم ایم اے (اردو)، ایم اے (عربی)، ایم اے (فارسی)، پی ایچ ڈی (اردو لسانیات)
اصناف لسانیات، تحقیق، شاعری، تنقید
نمایاں کام اردو لسانیات
اردو قواعد
اُردو زبان کا اِرتقا
داستانِ زبانِ اردو

ڈاکٹر شوکت سبزواری (پیدائش: 13 اکتوبر، 1908ء - وفات: 19 مارچ، 1973ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز ماہرِ لسانیات، نقاد، محقق اور شاعر تھے جو اپنی کتابوں اردو لسانیات، اردو قواعد اور اُردو زبان کا اِرتقا کی وجہ سے دنیائے اردو میں شہرت رکھتے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

ڈاکٹر شوکت سبزواری 13 اکتوبر، 1908ء کو میرٹھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل سید شوکت علی تھا[1][2]۔ انہوں نے فارسی، عربی اور اردو میں ایم اے اور بعد ازاں اردو لسانیات میں پی ایچ ڈی کی۔ تقسیم ہند کے بعد پہلے ڈھاکہ یونیورسٹی میں صدر شعبہ اردو و فارسی کے فرائض انجام دیے، اس کے بعد کراچی میں ترقی اردو بورڈ (موجودہ اردو لغت بورڈ) کے مدیر اور پھر مدیرِ اعلیٰ رہے۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • اردو لسانیات
  • اُردو زبان کا اِرتقا
  • اردو قواعد
  • داستانِ زبانِ اردو
  • غالب-فکر وفن
  • نئی پُرانی قدریں
  • فلسفہ کلام ِغالب

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر شوکت سبزواری 19 مارچ، 1973ء کو کراچی، پاکستان میں انتقال کر گئے اور پاپوش نگر کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ص 371، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. ^ ا ب ڈاکٹر شوکت سبزواری،سوانح و تصانیف ویب، پاکستان