شکیل عادل زادہ
شکیل عادل زادہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اردو میں: محمد شکیل) |
پیدائش | 1 فروری 1938 (85 سال) مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہند |
رہائش | کراچی |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | ناول نگار، میگزین ایڈیٹر، صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
کارہائے نمایاں | سب رنگ، بازی گر |
مؤثر | رئیس امروہوی |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
شکیل عادل زادہ پاکستان کے مقبول ناول نگار، صحافی اور کثیر الاشاعت ڈائجسٹ سب رنگ کے سابقہ مدیر ہیں۔ ان کی پیدائش یکم فروری 1938ء کو مراد آباد، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام محمد شکیل ہے ۔ جون ایلیا نے ان کا قلمی نام شکیل عادل زادہ رکھا۔ ان کے والد مراد آباد سے ایک اردو ماہنامہ مسافر شائع کرتے تھے جس کی ادارت رئیس امروہوی کے ذمہ تھی ۔شکیل صاحب کے رئیس امروہوی کے ساتھ خاندانی مراسم تھے، رئیس امروہوی کا پورا خاندان علم و ادب سے وابستہ تھا اور ہندوستان کے مشہور فلم ساز کمال امروہی کزن تھے۔ یوں شکیل عادل زادہ کو صحافت، ادب اور فن سے شغف پیدا ہوا۔ شکیل عادل زادہ 1957ء میں کراچی آ گئے اور رئیس امروہوی کے اخبار شیراز اور ماہنامہ انشا سے وابستہ ہو گئے ۔ انہوں نے انشا کو عالمی ڈائجسٹ کی شکل دی جو بہت جلد ایک کثیر الاشاعت جریدہ بن گیا ۔[1] شکیل عادل زادہ نے یکم جنوری 1970ء میں اپنا جریدہ سب رنگ جاری کیا۔ اس جریدے میں دنیا بھر کی شاہکار تحریروں کا انتخاب شائع کیا جاتا تھا اور قواعد ، املا، انشا، زبان کی صحت اور درستی کا خیال رکھا جاتا تھا۔ سونا گھاٹ کا پجاری، غلام روحیں، انکا ، امبر بیل اور بازی گر اس ڈائجسٹ کے مقبول سلسلے تھے۔ یہ جریدہ دیکھتے ہی دیکھتے اردو کا سب سے کثیر الاشاعت جریدہ بن گیا،لیکن بتدریج اس جریدے کی اشاعت میں وقفہ بڑھنے لگا تھا۔بالآخر دسمبر 2009ءمیں یہ جریدہ بند ہوگیا۔[2][3]
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ شکیل عادل زادہ (سوانحی خاکہ)، تحریر:عقیل عباس جعفری، کراچی
- ↑ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 309
- ↑ جاوید چوہدری (28 اپریل 2017ء). "بازی گر". روزنامہ ایکسپریس کراچی.