شگفتہ خورشید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ڈاکٹر شگفتہ خورشید (انگریزی: Dr.Shugufta Khurshid) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیدا ہونے والی اردو زبان کی شاعرہ، نقاد اور محقق ہیں جس کی کتابیں بھی شائع ہوئی ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

شگفتہ خورشید صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے ایک چھوٹے سے گائوں میں خورشید عالم کے گھر میں پیدا ہوئی،جو درس وتدریس سے وابستہ رہے ہیں۔[1]

تعلیم[ترمیم]

شگفتہ خورشید نے ابتدائی تعلیم سے لے کر میٹرک تک کی تعلیم اپنے گائوں میں حاصل کی۔ اس نے ایف۔ اے اور گریجوایشن کے بعد ایم ۔اے اردو ادب میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا۔ شگفتہ نے ایم فل کی ڈگری منہاج یونیورسٹی، لاہور سے حاصل کی اور گولڈ میڈل کا اوارڈحاصل کیا۔ اس نے پی ایچ ڈی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی لاہور سے امتیازی حیٹیت میں حاصل کی۔ اس طرح اس نے ایک پسماندہ گائوں سے تعلق ہونے اور کٹھن حالات کا سامنا کرنے کے بعد اپنے گائوں کی پہلی پی ایچ ڈی ہولڈر لڑکی کا اعزاز حاصل کیا۔[2]

ادبی اور علمی خدمات[ترمیم]

شگفتہ خورشید نے بچپن سے لکھنا اور پڑھنا شروع کیا۔  اس نے ادبی زندگی کی ابتدا شاعری سے کی۔ اس نے اردو شاعری کی ہر صنف میں لکھا ہے مگر اس نے غزل کی صنف میں زیادہ طبع آزمائی کی ہے۔ بعد میں ادبی تقیدی اور تحیقی مضامین بھی لکھنا شروع کیے جو پاکستان کے معیاری رسالوں میں شائع ہوئے ہیں اور ہوتے رہتے ہیں۔[3] اس نے امجد اسلام امجد، فیض احمد فیض، اشفاق احمد اور دوسرے ادیبوں پر مقالے لکھے ہیں۔ شگفتہ خورشید کی کتاب تلمیحات فیض فکشن ہائوس لاہور کی جانب سے 2022ء  میں شائع ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اپنے ضلع میں درس و تدریس سے بھی وابسطہ ہیں۔  شگفتہ پہلے سیکنڈری اسکول میں خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔ یہ اب ضلع قصور کے ایک ہائیر سیکنڈری اسکول میں اردو ادب کی سینیئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے طور پر علمی و تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔[4][5][6]

حوالہ جات[ترمیم]