شہاب الدین بن تیمیہ
امام | |
---|---|
شہاب الدین بن تیمیہ | |
(عربی میں: عبد الحليم بن عبد السلام بن عبد الله بن تَيْمِيّةَ الحرَّاني) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1230 حران |
وفات | 19 مارچ 1284 (53–54 سال) دمشق |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل سنت |
فقہی مسلک | حنبلی |
اولاد | ابن تیمیہ |
والد | مجد الدین بن تیمیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم، فقیہ، محدث، مفسر قرآن |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم ![]() |
شہاب الدین بن تیمیہ، پورا نام: ابو المحاسن شہاب الدین عبد الحلیم بن ابو البرکات مجد الدین عبد السلام بن عبد اللہ حرانی ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے والد ہیں، حنبلی مذہب کے کبار علما اور ائمہ میں شمار ہوتا ہے۔
سوانح[ترمیم]
سنہ 627 ہجری میں حران میں پیدا ہوئے۔[1] سنہ 667 ہجری میں اپنے اہل خانہ کو لیکر حران سے تاتاریوں کے وہاں حملہ کی وجہ سے دمشق کوچ کر گئے،[2] اس وقت ان کے لڑکے ابن تیمیہ 6 سال کے تھے،[3] شہاب الدین بن تیمیہ جامع دمشق میں درس دیتے تھے اور قصاعین کے دار الحدیث کے شیخ تھے، وہیں سکونت پذیر بھی تھے، وہاں ان کی وفات کے بعد ان کے لڑکے ابن تیمیہ نے درس دیا۔
وفات[ترمیم]
27 ذی الحجہ سنہ 682 ہجری میں وفات پائی[4] اور دمشق کے مقابر صوفیہ میں مدفون ہوئے۔[5]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ذيل مرآة الزمان 4/ 185-186
- ↑ الدر المنضد في ذكر أصحاب الإمام أحمد.مكتبة التوبة.تحقيق د.عبدالرحمن العثيمين.(1412هـ)(1/ 476-479)
- ↑ البداية والنهاية.ابن كثير.دار الريان.مصر.1408هـ.(13/ 269).
- ↑ المقفى الكبير.العلامة أحمد بن علي المقريزي.دار الغرب الإسلامي.بيروت.(ط:1).1411هـ.(1/ 454-455).
- ↑ البداية والنهاية.ابن كثير.دار الريان.مصر.1408هـ.(13/ 320).