شہادۃ العالمیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الشھادة العالمیہ مدارسِ اِسلامیہ کی سب سے بڑی ”ڈگری“ ہے ،جو ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی کے مساوی ہے۔ یہ دورہ حدیث بھی کہلاتی ہے

ایم اے اسلامیات و ایم اے عربی[ترمیم]

تعلیمی اداروں کے سربراہ ادارہ ’’ایچ ای سی‘‘ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے مطابق اس کی بنیاد پر ایم فل اور پی ایچ ڈیز کی ڈگریاں دے رہا ہے۔ ہر یونیورسٹی، کالج، صوبائی اور وفاقی پبلک سروس کمیشنز میں یہ قابل قبول ہے۔ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بھی اس کی واضح پالیسی موجود ہے،

تعلیمی درجہ بندی[ترمیم]

شہادۃ العالمیہ کی ابتدا مدرسہ کے درجۂ اولیٰ سے ہوتی ہے۔ درجۂ اولیٰ میں داخلہ کے لیے عموماً مدارس میں میٹرک پاس ہونا شرط ہوتا ہے۔ تاہم بسا اوقات امیدوار کو درجۂ متوسطہ میں داخلہ دیا جاتا ہے اور مدرسہ کی طرف سے اس کے میٹرک کا انتظام کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں امیدوار درجۂ اولیٰ میں بیٹھنے کا مستحق بن جاتا ہے ۔ ان کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے

  • درجہ ابتدائیہ پرائمری
  • درجہ متوسطہ مڈل
  • درجہ اولیٰ، عامہ اول میٹرک سال اول
  • درجہ ثانیہ، عامہ دوم میٹرک سال دوم
  • درجہ ثالثہ، خاصہ اول ایف اے سال اول
  • درجہ رابعہ،خاصہ دوم ایف اے سال دوم
  • درجہ خامسہ،عالیہ اول بی اے سال اول
  • درجہ سادسہ عالیہ دوم بی اے سال دوم
  • درجہ سابعہ عالمیہ اول ایم اے سال اول
  • درجۂ عالمیہ دوم یا دورۂ حدیث ایم اے سال دوم
  • یہ آٹھ درجات مکمل کرنے کے بعد شہادۃ العالمیہ کی سند ملتی ہے [1]

جدید دور[ترمیم]

درس نظامی میں جدیدتبدیلیوں کے ساتھ (شہادۃ العالمیہ) کا مکمل نصاب مندرجہ ذیل تعلیمی بورڈز کے تحت رائج ہے

  1. تنظیم المدارس
  2. کنز المدارس
  3. وفاق المدارس
  4. رابطۃ المدارس
  5. وفاق المدارس السلفیہ
  6. وفاق المدارس الشیعیہ

یہ ادارے آٹھ تعلیمی سالہ درجات مکمل کرنے پر شہادۃالعالمیہ کی سند مہیا کرتے ہیں

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان"۔ tanzeemulmadaris.com