مندرجات کا رخ کریں

شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی

متناسقات: 24°50′46″N 46°43′12″E / 24.846°N 46.72°E / 24.846; 46.72
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہزادی نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی
جامعة الأميرة نورة بنت عبد الرحمن
logo
سابقہ نام
ریاض یونیورسٹی برائے خواتین (2008 تک)[1]
شعاربااختیار بنانا (Empowerment)
قسمعوامی جامعہ
قیام1970؛ 55 برس قبل (1970)[2]
ریکٹرڈاکٹر انس بنت سلیمان بن محمد العیسیٰ[3]
نائب ریکٹرفوزیہ بنت محمد ابالخیل
تدریسی عملہ
3767
انتظامی عملہ
2161[4]
طلبہ33,825[4]
پوسٹ گریجویٹ777
ڈاکٹریٹ کے طلبہ
331
مقامریاض، سعودی عرب
رنگ  فیروزی
ویب سائٹwww.pnu.edu.sa/en (انگریزی زبان میں)

شہزادی نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی (عربی: جامعة الأميرة نورة بنت عبد الرحمن)جو پہلے ریاض یونیورسٹی برائے خواتین کے نام سے مشہور تھی، ریاض، سعودی عرب میں خواتین کی ایک عوامی یونیورسٹی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی خواتین کی یونیورسٹی ہے۔یہ یونیورسٹی شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دور میں 1970 میں قائم کی گئی، اس کو موجودہ نام کی طرف 2008 میں اس وقت تبدیل کیا گیا جب اسے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے یونیورسٹی کا درجہ دیا اور اس کا نام نورا بنت عبدالرحمن کے نام پر رکھا گیا، جو شاہ عبدالعزیز ابن سعود کی بڑی بہن اور مشیر اور دوسری سعودی ریاست کے آخری امیر عبدالرحمن بن فیصل کی بڑی بیٹی تھیں۔

یونیورسٹی ڈپلوما، بیچلر اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریاں پیش کرتی ہے۔ اس کے شہر ریاض اور دیگر شہروں میں 34 کالجز ہیں، ایک عربی لینگویج انسٹی ٹیوٹ (غیر عربی طلبہ کے لیے)، کمیونٹی سروس اور مسلسل تعلیم کی ڈین شپ اور ایک کمیونٹی کالج۔ اس میں 5000 سے زیادہ تعلیمی اور انتظامی عملہ ہے۔[5]

کالج اور شعبے

[ترمیم]

ہیلتھ کالجز'

'سائنس کالج'

ہیومینیٹیز کالجز''

  • کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن
  • کالج آف آرٹ
  • کالج آف ایجوکیشن
  • کالج آف ہوم اکنامکس
  • کالج آف سوشل ورک
  • کالج آف لینگوئجز اینڈ ٹرانسلیشن
    • انگریزی زبان اور ترجمہ
    • فرانسیسی زبان اور ترجمہ
  • کمیونٹی کالج

تحقیقی مراکز

[ترمیم]

سوشل ریسرچ اینڈ ویمنز اسٹڈیز''

  • سوشل سائنس ریسرچ
  • خواتین کے مطالعہ کی تحقیق
  • انسانی اور سماجی ترقی کی تحقیق
  • نیچرل سائنسز ریسرچ سینٹر

الجزیرہ چیئر

اکیڈمک سوسائٹیز کا قیام ''

  • سعودی سوسائٹی فار چائلڈ کیئر۔

عربی زبان کی سوسائٹی

طلبہ کے امدادی مراکز

[ترمیم]
  • کلب اور طلبہ کونسلز
  • میٹنگ روم اور دفاتر
  • میڈیا اور اسکریننگ روم
  • ریستوران اور کیفے
  • بینکوئٹ ہال
  • کتابوں کی دکان
  • فارمیسی
  • سپر مارکیٹ
  • بینک

کنونشن سینٹر

[ترمیم]
  • 2 بڑے ہال
  • 2,700 نشستیں (ملک میں سب سے بڑی)
  • 1,350 نشستیں
  • 13 کانفرنس اور میٹنگ رومز

درجہ بندیاں

[ترمیم]

یونی رینکس کے مطابق - دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹیوں کی درجہ بندیوں کے مطابق، شہزادی نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی 2025 میں سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں قومی سطح پر 11ویں درجے پر فائز تھی۔[6]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Giant Nourah campus to be ready by end of next year" آرکائیو شدہ 12 اگست 2011 بذریعہ وے بیک مشین Arab News, 15 October 2010
  2. "Dr. Inas bint Suleiman bin Mohammed Al-Issa, director of Princess Nourah bint Abdulrahman University"۔ 24 مارچ 2019
  3. ^ ا ب
  4. "Self-learning projects by PNU students on display" آرکائیو شدہ 27 مئی 2011 بذریعہ وے بیک مشین Arab News, 18 May 2011
  5. "یونی رینکس– سعودی عرب میں یونیورسٹیوں کی درجہ بندی"۔ یونی رینکس۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-06-03

بیرونی روابط

[ترمیم]