شہزادی (اداکارہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شھزادی
شہزادی
تاریخ پیدائش: 1941ء
جائے پیدائش:
تاریخ وفات: 2003ء
جا‎ئے وفات: کراچی

ٹی وی، فلم اور ریڈیو کی مشہور فنکارہ۔ شہزادی دو دہائیوں تک سندھی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی دنیا پر راج کرتی رہیں- وہ ایک ایسی اداکارہ تھیں جنہوں نے ہیروئن کے مرکزی کردار سے لے کر کریکٹر ایکٹریس تک اور ولن کے رول بھی بھرپور طریقے سے کیے ۔

ٹی۔ وی[ترمیم]

شہزادی نے اپنے فن کا آغاز ریڈیو ڈراموں سے کیا- جس کے بعد انہوں نے فلم اور ٹی وی پر بھی کام کیا- انہوں نے ایک ہزار سے زائد سندھی اردو ڈراموں میں کام کیا- ان کا پہلا ٹی وی ڈراما عبد الکریم بلوچ کا ’زینت‘ تھا- اس طرح انہوں نے عبد القادر جونیجو اور نورالہدی شاہ کے شہرہ آفاق ٹی وی سیریل ’جنگل، دیواریں، رانی کی کہانی‘ اور اردو کے کئی ڈراموں میں کام کیا-

فلم[ترمیم]

انہوں نے کئی سندھی فلموں میں ہیروئن کا رول کیا جس میں پنو عاقل اور جلال چانڈیو وغیرہ شامل ہیں۔ وہ سندھی فلمی اورشو بز کی دنیا میں وڈیری یعنی بڑی کے طور پر مشہورہوئیں۔

آخری عمر[ترمیم]

شہزادی نے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے- بیماری سے قبل انہوں نے گھر کا باورچی خانہ چلانے کے لیے بوتیک کھولا اور یونیورسٹی روڈ پر کراچی میں ہر اتوار کو لگنے والے بازار میں کپڑے کا اسٹال بھی لگاتی رہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ معدے کے کینسر کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔