شہلیلا بلوچ
![]() | |||
ذاتی معلومات | |||
---|---|---|---|
مکمل نام | شہلیلا احمد بلوچ | ||
تاریخ پیدائش | 12 مارچ 1996 | ||
مقام پیدائش | کوئٹہ، پاکستان | ||
تاریخ وفات | 12 اکتوبر 2016 | (عمر 20 سال)||
مقام وفار | کراچی، پاکستان | ||
پوزیشن | فارورڈ | ||
سینئر کیریئر* | |||
سال | ٹیم | ظہور | (گول) |
بلوچستان یونائیٹڈ | 6 | (16) | |
2015 | → Sun Hotels and Resorts (loan) | 10 | (2) |
قومی ٹیم‡ | |||
2010–2016 | پاکستان | 3 | (1) |
* Senior club appearances and goals counted for the domestic league only and correct as of 23:03, 4 فروری 2016 (UTC) ‡ National team caps and goals correct as of 23:03, 4 فروری 2016 (UTC) |
شہلیلا احمدزئی بلوچ ،(12مارچ، 1996ء – 12 اکتوبر، 2016ء) ایک پاکستانی پیشہ ور خاتون فٹبال کھلاڑی تھی، جو بلوچستان یونائیٹڈ اور پاکستان خواتین قومی فٹبال ٹیم کی طرف سے بطور فارورڈ کھلتی تھی۔
سوانح[ترمیم]
بلوچ 1996ء میں پیدا ہوئی۔ بلوچ نے 7 برس کی عمر میں فٹ بال کھیلنا شروع کیا اور فیفا کی جانب سے کم عمر ترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے 2009، 2011 اور 2013 میں پاکستان کی بہترین فٹ بال کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔[1] وہ پہلی پاکستانی خاتون فٹبال کھلاڑی تھی، جس نے ملک سے باہر مالدیپ میں ہیٹ ٹریک کی۔ بلوچ نے 2014ء میں سیف وویمن چمپئین شپ، اسلام آباد میں پاکستان کی نمائندگی کی، یہ آخری بین الاقوامی ایونٹ تھا جس میں پاکستان وویمن ٹیم نے حصہ لیا تھا۔ اس نے 4–1 سے بھوٹان کو 2014ء سیف وویمن چمپئین شپ میں شکست دی۔[2]
وہ پاکستان وومن فٹ بال فیڈریشن کی صدر اور سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی اور بلوچستان یونائیٹڈ اور قومی ٹیم منیجر راحیلہ زرمین کی بہن تھی۔ وہ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی کی بیٹی تھیں۔
وفات[ترمیم]
شہلیلا بلوچ کی وفات 12 اکتوبر، 2016 کو کراچی میں کار حادثے میں ہوئی۔[3]شہلیلا بلوچ کی کار کو حادثہ ڈیفنس میں سی ویو کے قریب پیش آیا، ،جس میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔[4]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "ایک پاکستانی ایسی شرٹ پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے آ گیا کہ پوری قوم کی آنکھیں نم ہو گئیں اس کی شرٹ پر کیا لکھا تھا اور اس نے وہ کیوں پہنی؟ جان کر آپ بھی اسے خراج تحسین پیش کریں گے" (بزبان انگریزی). 2017-07-09. اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020.
- ↑ "This Pakistani Women's Football Team Is Simply Drop Dead Gorgeous!". Pakistan Defence. اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2016.
- ↑ Ali، Umaid Wasim؛ Shah، Syed Ali (13 اکتوبر 2016). "Pakistan football team striker Shahlyla Baloch dies in Karachi car crash". DAWN. اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2016.
- ↑ "قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شہلیلہ بلوچ کراچی میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں". 2016-10-13. اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2020.
بیرونی روابط[ترمیم]
- Profile at پاکستان فٹ بال فیڈریشن (PFF)