شہ مات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہ مات

شہ مات شطرنج نامی کھیل میں مخالف بادشاہ کو اپنے کسی مہرے کی یوں شہ دینا کہ وہ اس شہ سے کسی صورت نہ نکل سکے شہ مات یعنی بادشاہ کو مات کرنا کہلاتا ہے جس کے ساتھ ہی فوری طور پر کھیل خود بخود شہ مات کرنے والے کی جیت پر ختم ہو جاتا ہے۔

جیت[ترمیم]

  1. اگر بادشاہ کو شہ سے نکالنا ممکن نہ ہو تو شہ مات ہو جاتی ہے اور شہ مات کرنے والا جیت جاتا ہے۔ اور فوری طور پر کھیل خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ دو اور صورتوں میں بھی کھیل ختم ہو جاتا ہے۔

  1. کسی کھلاڑی کا وقت ختم ہو جائے تو مخالف کھلاڑی جیت جاتا ہے۔ (لیکن اگر مخالف کھلاڑی کے پاس شہ مات کرنے کے لیے مہرے نہ ہوں تو کھیل برابر ہو جاتا ہے۔)
  2. کوئی ایک کھلاڑی ہار مان لے تو فوری طور پر مخالف کھلاڑی جیت جاتا ہے اور کھیل ختم ہو جاتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]