مندرجات کا رخ کریں

شیام بینیگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیام بینیگل
(انگریزی میں: Shyam Benegal)[1]،(ہندی میں: श्याम बेनेगल ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 دسمبر 1934ء [2][3][4][5][1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تریمولگھیرے   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 دسمبر 2024ء (90 سال)[6][1][7]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی [8]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 1   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن راجیہ سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2006  – 2012 
عملی زندگی
مادر علمی نارتھ ایسٹ ہل یونیورسٹی
جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد
نظام کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم ہدایت کار [1]،  منظر نویس [1]،  فلم ساز ،  سیاست دان ،  ہدایت کار [5]،  دستاویز ساز [9]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [10]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلم [9][1]،  ڈاکیومنٹری [9]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ   (2005)
 پدم بھوشن   (1991)
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار (برائے:Junoon ) (1980)
 فنون میں پدم شری   (1976)
ایفا حاصل زیست اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیام بینیگل مشہور ہندوستانی فلم ساز۔ جن کا شمار انیس سو ستر کی دہائی کے حقیقی سنیما کے خالقوں میں کیا جاتا ہے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

مالوہ سکندر آباد میں 14 دسمبر 1934ء کو پیدا ہوئے۔ اڑیسہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد اڑیسہ چلے گئے جہاں FTIIمیں ڈپلوما حاصل کیا۔ پھر اشتہارات کی دنیا سے وابستہ ہوئے۔ فلم کی طرف آنے سے پہلے بہت سے اشتہارات تخلیق کیے۔

فلم

[ترمیم]

بینیگل نے اپنی پہلی فلم ’انکور‘ انیس سو تہتر میں بنائی تھی اور اس میں انھوں نے شبانہ اعظمی کو متعارف کرایا تھا۔ اس کے علاوہ بینگل نے فلمی دنیا کو نصیرالدین شاہ، اوم پوری، سمیتا پاٹل اور کل بھوشن کھربندہ جیسے فنکار دیے جن کا شمار ہندی سنیما کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ متوازی سنیما کے طور پر انھوں نے یکے بعد دیگرے چار فلمیں ایسی دیں جس نے بینیگل کو ڈھیر سارے ایوارڈ دلائے اور انھیں ممتاز فلمسازوں کی فہرست میں لا کر کھڑا کر دیا۔ ان کی فلمیں انکور، منتھن، نشانت اور بھومیکا ہندستانی سماج میں عورتوں کے مسائل، مزدوروں اور زمینداروں کے رشتوں اور سماج کے سلگتے مسائل پر مبنی فلمیں تھیں۔

جنون

[ترمیم]

شیام بینیگل نے ان چار فلموں کے بعد ششی کپور کے ساتھ فلم ’جنون‘ بنائی۔ اٹھارہ سو ستاون کے پس منظر میں جنون نے انتہائی محبت کی ایک کہانی پیش کی تھی۔

اس کے بعد ان کی فلم ’ کل یگ‘ آئی جو پیچیدہ انسانی رشتوں کی کہانی تھی، لیکن انیس سو اسی کی دہائی کے بعد متوازی یا حقیقی سنیما کا دور ختم ہو گیا اور بینیگل نے کمرشیل سنیما سے سمجھوتہ کرنے کی بجائے خود کو ٹی وی سیرئیلز تک محدود کر لیا، البتہ سن دو ہزار ایک میں انھوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ فلم ’زبیدہ‘ بنائی۔ یہ فلم ایک نڈر بیباک چلبلی عورت کی کہانی تھی جو اپنے طور پر اپنی زندگی جینے کی خواہش رکھتی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی۔

بینیگل نے متوزای سنیما اور ٹی وی سیریل کے علاوہ چند یادگار دستاویزی فلمیں بھی بنائی ہیں جن میں ’چائلڈ آف دی سٹریٹ‘ اور ’ستیہ جیت رے‘ شامل ہیں۔ بینیگل نے کافی تحقیق کے بعد دو ہزار پانچ میں نیتا جی سبھاش چندر بوس پر فلم بنائی جو تنازع کا شکار ہو گئی۔

اعزازات

[ترمیم]

2007ء میں ہندوستان کی حکومت نے انھیں فلمی دنیا کے لیے مختص سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا۔

وفات

[ترمیم]

ان کا انتقال23 دسمبر2024 ء کو ہوا۔[11][12]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہBnF catalogue général — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2025
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0070867/ — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015
  3. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Shyam-Benegal — بنام: Shyam Benegal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6fn8sqc — بنام: Shyam Benegal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب ACMI ID: https://www.acmi.net.au/creators/82180
  6. تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2024 — Filmmaker Shyam Benegal passes away — اخذ شدہ بتاریخ: 24 دسمبر 2024
  7. Le Monde — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2025
  8. https://indianexpress.com/article/entertainment/bollywood/filmmaker-shyam-benegal-passes-away-9740956/
  9. ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=xx0034072 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 جنوری 2025
  10. مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہBnF catalogue général — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015
  11. "Filmmaker Shyam Benegal passes away at the age of 90"۔ The Times of India۔ 23 دسمبر 2024
  12. "Filmmaker Shyam Benegal passes away at the age of 90"۔ The Economic Times۔ 23 دسمبر 2024