شیخ جابر بن احمد الصباح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیخ جابر بن احمد الصباح

پیدائش: 1929

وفات:جنوری 2006ء

1977ء سے لے کر 2006ء تک کویت کے امیر رہے۔ شیخ جابر سن انیس سو پینسٹھ سے اٹھہتر تک ملک کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سن انیس سو چھیاسٹھ سے دسمبر 1977 تک ملک کے ولی عہد رہے۔ وہ کویت کی دو سو پینتالیس سالہ تاریخ میں تیرہویں فرمانروا ہیں۔

ان پر سن 1985 میں ایک قاتلانہ حملہ بھی ہوا لیکن وہ وہ محفوظ رہے۔ اگست 1990 میں عراق کے حملے کے موقع پر وہ ملک سے فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے جہاں انھوں نے ایک جلا وطن حکومت قائم کی تھی۔ تاہم جب اگست 1991 میں اتحادی فوجیوں نے کویت پر سے عراق کا قبضہ ختم کیا تو وہ ملک واپس آ گئے۔ کافی عرصے تک دل کی بیماری کی وجہ سے کاروبار سیاست سے دور رہے۔ یوں اسی حالت میں ان کا انتقال ہوا۔