متقی ہندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
متقی ہندی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1472ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برہانپور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 3 نومبر 1567ء (94–95 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت عثمانیہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی
عملی زندگی
استاذ ابن حجر ہیتمی  ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص محمد بن طاہر پٹنی  ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فاضل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں کنز العمال  ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علاء الدین علی بن حسام الدین بن قاضی خان قادری شاذلی ہندی برہانپوری مدنی مکی المعروف متقی ہندی ایک سنی عالم دین گذرے ہیں، ان کی وجہ شہرت ان کی لکھی کتاب کنز العُمال ہے۔

اصلًا جونپور سے تھے، ہند میں بلاد الدکن کے شہر برہانپور میں پیدا ہوئے۔ گجرات کے سلطان محمود کے زمانے میں پرورش پائی۔ مدینہ میں سکونت اختیار کی پھر مکہ چلے گئے اور لمبے عرصے تک قیام کیا۔ وہیں وفات پائی۔[1]

ولادت[ترمیم]

شیخ علی متقی 885ھ(1)میں برہان پور میں پیداہوئے، آبائی وطن شیراز ہند جون پور تھا۔ شیخ حسام الدین نے ترک وطن کر کے برہان پور میں سکونت اختیار کی جہاں شیخ علی متقی کی ولادت ہوئی

تعلیم و تربیت[ترمیم]

پہلے شیخ حسام الدین ملتانی وغیرہ سے مختلف علوم حاصل کیے پھر 953؁ھ میں مکّہ شریف کو تشریف لے گئے اور شیخ ابا الحسن بکری وغیرہ مشائخ وارکان دین سے فقہ وحدیث وغیرہ علوم و فنون کی تکمیل کر کے جامع کمالات ظاہری و باطنی ہوئے اور مکہ معظمہ میں ہی اقامت اختیار کر کے نشر علوم ظاہری و باطنی میں بذریعہ تدریس و تصنیف و استکتاب اور تلقین  وریاضت و تقویٰ میں مصروف ہوئے اور بقعۂ مبارکہ کے خواص و عام میں یہاں تک آپ کی کمالیت و فضیلت کی شہرہ آفاتی ہوئ کہ شیخ ابن حجر ہیثمی مکی مفتی حرم محترم مؤلف صواعق محرقہ جو ابتدا میں آپ کے استاذ تھے اخیر کو اپنے آپ کو آپ کا تلمیذ تصور کرنے لگے اور رسم ارادت بجالاکر آپ سے خرقہ خلافت حاصل کیا۔

علمی خدمات[ترمیم]

اکثر اوقات اپ اپنے ہاتھ سے سپاہی درس کر کے طالب علموں کو دیتے اور ان سے ان کتابوں کے جو کمیاب ہوتیں متعدد نسخے لکھواکر اہلِ علم کو دیتے تھے۔آپ نے بہت سی کتابیں ورسائل تصنیف کیے جن کا مجموعہ صغیرو کبیر عربی و فارسی سو کتاب سے متجاوز ہے لیکن سب سبے بڑی اور مفید تر کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال ہے جس میں آپ نے شیخ جلال الدین سیوطی کی کتاب جامع صغیر اور جامع کبیر یعنی جمع الجوامع اور زوائد و اکمال کو جن میں احادیث کو حروف تہجی پر جمع کیا گیا تھا اور جمیع احادیث  قولی و فعلی آنحضرتﷺکے احاطہ کا دعویٰ کیا گیا ہے تبویب فرمائی اور ابواب فقہیہ پر ان کو ترتیب دیا پھر ان کو منتخب کیا اور اکثر مکر رات کو حذف کر کے ایک تبویب فرمائی اور ابواب فقہیہ پر ان کو ترتیب دیا پھر ان کو منتخب کیا اور اکثر مکر رات کو حذف کر کے ایکمہذب و منفتح کتاب چار جلد میں تیار کی جس کی نسبت ابو الحسن بکری مکی نے فرمایا ہے للسیوطی منۃ علی العالمین والمتقی منۃ علیہ،یہاں سے غور کرنا چاہیے کہ آپ کی امعان نظر فہم معانی اور ترتیب الفاظ احادیث میں کس قدر تھی،آپ کا اشتغال تتبع سنن واحادیث نبوی میں یہاں تک  تھا کہ اخیر وقت میں بھی جب مقتضائے بشریت کے امکان حرکت اور طاقت ہلنے کی نہ رکھتے تھے،حکم کیا تھا کہ تادم اخیر مقابلہ کتب احادیث کا ہمارے آگے سے نہ اٹھاؤ،لوگوں نے عرض کیا کہ ہم کو کس طرح معلوم ہو کہ اب آپ کا دم اخیر ہے۔آپ نے فرمایا جب تک ہماری انگشت شہادت کو موافق حرکت ذکر کے متحرک دیکھو تو یہی جانو کہ ابھی تک روح قالب میں ہے اور جب وہ حرکت سے بازرہ جائے تو جان لو کہ روح قبض ہو گئی چنانچہ ایسا ہی انھوں نے کیا اور آپنے دوم جمادی الالویٰ 975؁ھ کو سحر کے وقت وفات پائی۔آپ کی تاریخ ولادت’’سحر خیز‘‘ اور تاریخ وفات ’’شیخ مکہ‘‘ ہے۔شیخ عبد الوہاب متقی نے آپ کی تعریف و سوانح عمری میں ایک کتاب اتحاف التقی فی فضل شیخ علی المتقی تصنیف کی ہے اور شیخ عبد الحق محدث دہلوی نے کتاب زادا المتقین میں آپ کا ذکر ایسی شب وبسط سے کیا ہے کہ اس سے زیادہ متصور نہیں۔

وفات[ترمیم]

2 / جمادی الاولیٰ 975ھ 1567ء میں بروزِ منگل بہ وقت طلوع سحر مکہ مکرمہ میں وفات پائی اور حضرت فضیل بن عیاض کی قبر کے سامنے دفن ہوئے۔[2] [3]

تصنیفات[ترمیم]

  • کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال۔
  • ارشاد العرفان وعبارۃ الایمان۔
  • البرہان الجلی فی معرفۃ الولی۔
  • الرَّق المرقوم فی غایات العلوم۔
  • المواہب العلیہ فی الجمع بین الحکم القرآنیہ والحدیثیہ۔
  • جوامع الکلم فی الواعظ والحکم۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الأعلام للزركلي ج 4 ص 309
  2. مشائخ احمد آباد صفحہ 365،مولانا یوسف متالا مکتبہ الحرمین لاہور
  3. حدائق الحنفیہ