شیخ محمد خلیل القاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیخ محمد خلیل القاری
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 2023ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ قاری   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

قاری شیخ محمد خلیل عبد الرحمٰن پاکستانی نژاد سعودی شہری تھے۔[1] وہ قاری شیخ خلیل بن عبد الرحمن قاری کے بیٹے تھے۔ وہ مسجد نبوی کے امام تھے۔ وہ کئی سالوں تک نماز تراویح کا امام مقرر رہے۔

انھوں نے مسجد قبا میں امامت سنبھالی۔ سنہ 1437 ہجری اور 1438 ہجری میں انھیں تراویح اور تہجد کی نمازوں میں مسجد نبوی میں امام کے طور پر کام سونپا گیا۔ وہ ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوئے اور پرورش پائی جو قرآن اور اس کے علوم کا خیال رکھتا ہے۔ ان کے والد شیخ خلیل القاری اور ان کے بھائی شیخ محمود خلیل القاری ہیں۔[2]

وفات[ترمیم]

شیخ الجلیل (لاعلاج) بیماری میں مبتلا ہو کر بروز سوموار 18 شوال 1444 ہجری بمطابق 8 مئی 2023ء کو 43 سال کی عمر میں صبح دو بجے انتقال کر گئے۔[3][4][5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ محمد خلیل القاری انتقال کرگئے ان کا تعلق مظفرآباد سے تھا' شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کی امامت بھی کرچکے ہیں"۔ UrduPoint (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2023 
  2. NewsDesk (2023-05-08)۔ "Former Imam of Masjid e Nabawi Sheikh Muhammad bin Khalil Al Qari passed away"۔ Oyeyeah (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2023 
  3. Mirror Web (2023-05-08)۔ "Sheikh Muhammad bin Khalil al-Qari, Masjid-e-Nabawi's former Imam, passed away"۔ Minute Mirror (بزبان انگریزی)۔ 08 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2023 
  4. "Former Imam of Masjid Nabawi Sheikh Muhammad bin Khalil Al Qari passed away - Voiceup Pakistan" (بزبان انگریزی)۔ 2023-05-08۔ 08 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2023 
  5. Web Desk (2023-05-08)۔ "مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام شیخ محمد خلیل القاری کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس"۔ Aaj TV (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2023