شیخ محمد عبد اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(شیخ محمد عبداللہ سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
شیخ محمد عبد اللہ
تفصیل= شیخ عبد اللہ

چوتھے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر
مدت منصب
25 فروری 1975 – 26 مارچ 1977
Fleche-defaut-droite-gris-32.png  
گورنر راج Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
مدت منصب
9 جولائی 1977 – 8 ستمبر 1982
Fleche-defaut-droite-gris-32.png گورنر راج
فاروق عبداللہ Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
دوسرے وزیر اعظم جموں و کشمیر
مدت منصب
5 مارچ 1948 – 9 اگست 1953
Fleche-defaut-droite-gris-32.png مہر چند مہاجن
بخشی غلام محمد Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
بھارتی آئین ساز اسمبلی کے رکن
مدت منصب
9 دسمبر 1946 – 24 جنوری 1950
معلومات شخصیت
پیدائش 5 دسمبر 1905[1][2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
وفات 8 ستمبر 1982 (77 سال)[1][2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
سری نگر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
جماعت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
اولاد فاروق عبداللہ
عملی زندگی
مادر علمی اسلامیہ کالج لاہور
جامعہ علی گڑھ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان،  کیمیادان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان اردو[3]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ  (برائے:Aatish-e-Chinar) (1988)[4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر

شیخ محمد عبد اللہ (5 دسمبر 1905 تا 8 ستمبر 1982) ایک کشمیری سیاست دان تھے جنہوں نے جموں اور کشمیر کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کیا۔ خود کو "شیر کشمیر" کا لقب دینے والے، عبد اللہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے بانی رہنماؤں میں سے ایک اور جموں و کشمیر کے چوتھے اہم وزیراعلی تھے۔ انہوں نے مہاراجا ہری سنگھ کی حکمرانی کی مخالفت کی اور کشمیر کے حق خود مختاری پر زور دیا۔

انہوں نے 1947 ء میں بھارت کے قبضے کے بعد جموں و کشمیر کے دوسرے وزیر اعظم کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں اور بعد میں انہیں جیل ڈالا اور جلاوطن کیا گیا۔ انہیں 8 اگست 1953 کو وزیر اعظم کی حیثیت سے مسترد کر دیا گیا اور بخشی غلام محمد کو نئے وزیر اعظم کے طور پر تعینات کیا گیا۔ 1965 ء میں 'صدر ریاست' اور 'وزیر اعظم' کی بجائے 'گورنر' اور 'وزیر اعلیٰ' کی اصلاحات استعمال کی جانے لگیں۔ شیخ عبد اللہ نے 1974کے معاہدے کے تحت دوبارہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بن کر ریکارڈ قائم کر دیا اور 8 ستمبر 1982 میں اپنی موت تک اسی عہدے پر فائز رہے۔

شیخ عبد اللہ سرینگر کے مضافاتی گاؤں سورا میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش اپنے والد شیخ محمد ابراہیم کی موت کے گیارہ دن بعد ہوئی۔ ان کے والد ایک درمیانی طبقے کے کارخانہ دار اور کشمیری شالوں کے تاجر تھے۔ وہ راگھو رام نامی ایک کشمیری پنڈت کی نسل سے تھے جس نے 1722ء میں صوفی راشد بلخی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔ عبد اللہ کی خود کی لکھی ہوئی سوانح حیات آتش چنار کے مطابق قبول اسلام کے بعد انہوں نے اپنا نام شیخ محمد عبد اللہ رکھ لیا۔

شیخ عبد اللہ کے مطابق، ان کے سوتیلے بھائی نے ان کی ماں کے ساتھ برا سلوک کیا اور ان کا ابتدائی بچپن انتہائی غربت میں گزرا۔ ان کی ماں یہ جانتی تھی کہ اس کے بچوں کو مناسب تعلیم حاصل کرنا چاہیے اور اس طرح وہ بچپن میں ہی ایک روایتی اسکول یا مکتب میں داخل ہو چکے تھے جہاں انہوں نے قرآن کریم کی تلاوت اور کچھ بنیادی فارسی نسخے جیسے گلستان سعدی، پدشناما وغیرہ پڑھے۔ پھر 1911ء میں انہیں ایک پرائمری اسکول میں داخل کیا گیا جہاں انہوں نے تقریباً دو سال تک تعلیم حاصل کی۔

تاہم، ان کے خاندانی حجام محمد رمضان نے اپنے چاچا پر زور دیا کہ انہیں دوبارہ اسکول واپس بھیج دیا جائے۔ انہیں اسکول جانے کے لیے تقریباً دس میل تک پیدل سفر کرنا پڑتا تھا اور واپسی بھی ایسے ہی ہوتی لیکن ان کے اپنے الفاظ میں اسکول تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ملنے کی خوشی اتنی زیادہ تھی کہ یہ سفر کی مشقت انہیں معمولی لگتی تھی۔ انہوں نے 1922ء میں پنجاب یونیورسٹی سے اپنا میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12447797s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Sheikh-Muhammad-Abdullah — بنام: Sheikh Muhammad Abdullah — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12447797s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#URDU
  5. ^ ا ب Hoiberg, Dale H. (2010) p 22-23
  6. Tej K. Tikoo (19 جولائی 2012)۔ Kashmir: Its Aborigines and Their Exodus۔ Lancer Publishers۔ صفحات 185–۔ آئی ایس بی این 978-1-935501-34-3۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2013۔
سیاسی عہدے
ماقبل 
Mehr Chand Mahajan
Prime Minister of Jammu and Kashmir
1948–1953
مابعد 
Bakshi Ghulam Mohammad
ماقبل 
Syed Mir Qasim
Chief Minister of Jammu and Kashmir
1975–1977
مابعد 
President's Rule
ماقبل 
President's Rule
Chief Minister of Jammu and Kashmir
1977–1982
مابعد 
فاروق عبداللہ [en]

سانچہ:Chief Minister of Jammu and Kashmir