شیرکوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شیرکوٹ
شیرکوٹ
شہر
ملک : بھارت Flag of India.svg بھارت
ریاست اتر پردیش
ضلع ضلع : بجنور
قائم از شیر شاہ سوری
حکومت
 • قسم چیئرپرسن - شبنم ناز
 • مجلس شیرکہٹ نگر پالکا شیرکوٹ
بلندی 203 میل (666 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل 62,226
زبانیں
 • دفتری ہندی, اردو
منطقۂ وقت بھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز 246747
رمز ٹیلیفون 01344
گاڑی کی نمبر پلیٹ UP 20

شیرکوٹ (انگریزی: Sherkot) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو بجنور ضلع میں واقع ہے۔[1]

تفصیلات[ترمیم]

شیرکوٹ کی بنیاد شیرشاہ سوری افغانستان کے حاکم کے ذریعہ رکھی گئی جس نے مغلیہ شہنشاہی سلسلے کے بادشاہ ہمایوں کو شکست دے کر شمال ہند میں 1540ء سے 1545ء تک حکومت کی۔ اکبرکی بادشاہی کے زمانے میں یہ شہر اپنے علاقے کا مرکز مانا جاتا تھا، پھر 1805ء میں محمد امین خان مہاجم پٹھان کے ذریعہ اس شہر پر حملہ ہوا۔ اور اس کے بعد 1857ء میں یہ شہر جنگ آزادی میں برابر کا شریک رہا شیرکوٹ میں آزادی کی جنگ 28 جولائی سے 5 اگست 1857ء تک جاری رہی۔ شیرکوت 1844ء تک اپنے علاقے کی بستیوں کی تحصیل تھا اس کے بعد اس کو دھامپور تحصیل میں شامل کر دیا گیا۔ شیرکوٹ کی آبادی 1900ء میں 15000تھی۔ شیرکوٹ کی مجموعی آبادی 62,226 افراد پر مشتمل ہے اور 203 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sherkot"۔