شیعہ اثناعشری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

بارہ امامی یا شیعہ اثنا عشریہ (یعنی بارہ اماموں والے)، اہل تشیع (یعنی شیعہ) کا سب سے بڑا گروہ ہے۔ قریباً 80 فیصد شیعہ اثنا عشریہ اہل تشیع ہیں۔ ایران، آذربائیجان، لبنان، عراق اور بحرین میں ان کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔

پاکستان کی مسلم آبادی میں اہل سنت کے بعد اثنا عشریہ اہل تشیع کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔
اثنا عشریہ کی اصطلاح بارہ آئمہ کرام کی طرف اشارہ کرتی ہے، جن کا سلسلہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد اور داماد حضرت علی بن ابی طالب { سے شروع ہوتا ہے۔ یہ خلافت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد ان کے جانشین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام اور کل بارہ امام ہیں، جن کا تذکرہ احادیث میں آتا ہے۔ خاص طور پر معروف متفق علیہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حدیث جابر میں ان کے نام بھی نقل ہوئے ہیں۔ ان بارہ آئمہ کرام کو کم و بیش تمام مسلمان اللہ کے نیک بندے مانتے ہیں، تاہم اثنا عشریہ اہل تشیع ان آئمہ پر اعتقاد کے معاملہ خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ ان بارہ آئمہ کے نام بالترتیب یہ ہیں:

  1. امام علی بن ابی طالب
  2. امام حسن ابن علی
  3. امام حسین ابن علی
  4. امام زین العابدین ابن حسین
  5. امام محمد باقر
  6. امام جعفر صادق
  7. امام موسی کاظم
  8. امام علی رضا
  9. امام محمد تقی
  10. امام علی نقی
  11. امام حسن عسکری
  12. امام محمد مہدی

حوالہ جات[ترمیم]