شینا بورا قتل معاملہ
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
شینا بورا शीना बोरा | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 فروری 1989 گوہاٹی، بھارت |
وفات | اپریل 24، 2012 ممبئی |
(عمر 23 سال)
تاريخ غائب | 24 اپریل 2012 (عمر: 23 برس) |
طرز وفات | قتل |
مقامِ غائب | باندرہ، ممبئی، بھارت |
غائب کیفیت | مردہ |
دریافت نعش | پین، بھارت، رائے گڑ ضلع |
رہائش | ممبئی |
قومیت | ![]() |
آبائی علاقے | گوہاٹی، بھارت |
مذہب | ہندو مت |
ساتھی | Rahul Mukerjea |
والدین | Siddhartha Das (Biological father, disputed) Indrani Mukerjea (Mother) |
عملی زندگی | |
تعليم | فاضل الفنیات |
مادر علمی | St. Xavier's College |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
نوکریاں | Mumbai Metro One Reliance Infrastructure |
درستی - ترمیم ![]() |
شینا بورا ممبئی میں واقع ممبئی میٹرو ون کی ملازمہ اور میڈیا ایگزیکیٹیو اندرانی مکرجی کی بیٹی تھی۔ اگست 2015 میں ممبئی پولیس نے شینا کی ماں اندرانی مکرجی، سوتیلے باپ سنجیو کھنا اور اس کی ماں کے ڈرائیور شیاموار پنتورام رائے (شیام رائے) کو اس الزام میں گرفتار کیا کہ ان لوگوں نے شینا کا قتل کرکے اس کے مردہ جسم کو جلا دیا۔[1][2][3][4][5]
پچپن، خاندان اور گمشدگی
[ترمیم]1989ء میں شینا بورا، اندرانی مکرجی کے گھر کلکتہ میں پیدا ہوئی۔ 1992ء میں شینا کی ماں اپنے شوہر سے علاحدہ ہو کر گوہاٹی چلی گئی اور اپنے دونوں بچوں (شینا اور مکھالی) کو اپنے والدین اپیندر کمار اور درگا رانی کے پاس چھوڑ دیا۔ بعد ازاں شینا اور اس کا بھائی اپنے نانیہال میں پرورش پاتے رہے، اسی اثناء میں شینا کی ماں اندرانی مکرجی نے سنجیو کھنا سے دوسری (یا تیسری) شادی کرلی، جس سے ان دونوں کے یہاں ایک لڑکی ودھی کھنا پیدا ہوئی۔ 2002ء میں اندرانی اور سنجیو کھنا کی علیحدگی ہو گئی اور ودھی کھنا کی کفالت کے معاملہ میں زبردست لڑائی ہوئی، بالآخر سنجیو کھنا کی فتح ہوئی اور ودھی برطانیہ منتقل ہو گئی۔
2002ء میں اندرانی مکرجی اور پیٹر مکرجی کی شادی کے بعد ودھی کو قانونی طور پر پیٹر نے حاصل کر لیا۔[1] 2006ء میں شینا بورا ممبئی واپس ہوئی، جہاں اندرانی مکرجی نے سب کے سامنے (بشمول اپنے شوہر پیٹر مکرجی) اس کو اپنی چھوٹی بہن کے طور پر متعارف کرایا۔[6][7] پیٹر مکرجی نے سینٹ زیویئرز کالج میں داخلہ لینے کے میں شینا کی مدد کی، جہاں سے شینا نے بی اے کی ڈگری حاصل کی (2006-2009)۔ 2009ء میں شینا نے ریلائنس انفراسٹرکچر میں بطور مینیجمنٹ ٹرینی داخل ہوئی۔ جون 2011 میں شینا کا ممبئی میٹرو ون پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور معاون مینیجر تقرر ہوا۔[8][9][10]
ممبئی کے ابتدائی ایام کے دوران شینا کا راہل مکرجی (پیٹر مکرجی کا بیٹا) سے تعارف ہوا جو بڑھتے بڑھتے رومانی تعلقات تک پہنچ گیا۔ مبینہ طور پر اندرانی مکرجی دونوں کے درمیان اس قسم کے تعلقات کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ 24 اپریل 2012ء کو شینا نے چھٹی لی اور چھٹی کے دوران ہی اس نے اپنا استعفاء نامہ روانہ کر دیا۔[10] اسی دن راہل مکرجی کو شینا کے موبائل نمبر سے قطع تعلق کا ایس ایم ایس موصول ہو۔[11] اندرانی مکرجی کا کہنا تھا کہ شینا اعلی تعلیم کے لیے امریکہ گئی ہے اور اسی بنا پر اس کی گمشدگی کی شکایت کبھی درج نہیں کرائی گئی۔[2][12][13] 24 اپریل 2012ء کے بعد سے شینا کبھی نظر نہیں آئی۔
قتل
[ترمیم]23 مئی 2012 کو پولس افسران نے گاگوڑے، پین تحصیل مہاراشٹرا میں ایک لاش دریافت کی جس پر بعد میں شینا بورا کی لاش کا شک ہوا۔
اگست 2015ء میں ممبئی پولیس کو شک ہوا کہ 24 اپریل 2012ء کو اندرانی مکرجی نے اپنے سابقہ شوہر سنجیو کھنا اور ڈرائیور شیام رائے کی مدد سے شینا کا قتل کر دیا تھا۔[14]
25 اگست 2015ء کو ممبئی پولیس نے اندرانی مکرجی کو گرفتار کر لیا۔[15] اندرانی مکرجی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، دفعہ 201 (شہادت کی گمشدگی کا سبب بننا) اور دفعہ 34 (مجرمانہ سازش) کے تحت قید ہوئی۔ اندرانی کو باندرہ میٹوپولیٹن مجسٹریٹ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اسے 31 اگست 2015ء تک پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم ہوا۔[16][17]
26 اگست 2015ء کو اندرانی کا سابقہ سنجیو کھنا کولکاتا میں گرفتار ہوا اور تعزیرات ہند کی دفعہ 364 (اغوا)، دفعہ 302 (قتل)، دفعہ 201 (شہادت کی گمشدگی کا سبب بننا) اور دفعہ 120-B (سازش) تحت قید ہوئی۔ ان دفعات کے ساتھ ساتھ دفعہ 307 (قتل کی کوشش) بھی لگائی گئی، کیونکہ اس نے مکھالی کے قتل کی سازش تیار کی تھی (جو مشروب میں خواب آور دوا ملا کر دیے جانے کے بعد فرار ہو گیا تھا)۔ 28 اگست 2015 کو اسے 31 اگست 2015ء تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا۔[18]
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب "Who's who"۔ ہف پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ^ ا ب "Sheena Bora murder saga"۔ فرسٹ پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sheena Bora murder: Cast and plot of a real-life soap opera"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sheena and Rahul relationship"۔ Hindustan Times۔ 2015-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sheena Bora killed in Mumbai bylane"۔ Hindustan Times۔ 2015-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sheena murder gets murkier"۔ Business Standard۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sister or daughter"۔ فرسٹ پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Peter Mukerjea interview"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sanjeev Khanna highly connected man"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ^ ا ب "Indrani kept her daughter on leash"۔ Hindustan Times۔ 2015-08-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Red tape prevented Rahul Mukerjea from filing FIR"۔ Hindustan Times۔ 2015-08-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "Sheena Bora's passport found"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ "New passport claim"۔ انڈیا ٹوڈے۔ اخذ شدہ بتاریخ Aug 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) - ↑ V Narayan (26 اگست 2015)۔ "Sheena Bora killed by Indrani, ex-husband, driver, Mumbai police commissioner Rakesh Maria says"۔ Times of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-26
- ↑ "TV top gun's wife held in murder case"۔ The Telegraph۔ 26 اگست 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-26
- ↑ Ahmed Ali (25 اگست 2015)۔ "TV honcho Peter Mukerjea's wife Indrani arrested on murder charges by Mumbai Police"۔ Times of India۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-26
- ↑ Deepshikha Ghosh (26 اگست 2015)۔ "Sheena Bora Was Dating My Son, Says TV Mogul Peter Mukerjea"۔ NDTV۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-26
- ↑ "Sheena Bora murder case: Indrani's ex-husband Sanjeev Khanna remanded in Mumbai police custody"۔ Press Trust of India۔ Indian Express۔ 28 اگست 2015۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-28
- 1989ء کی پیدائشیں
- 11 فروری کی پیدائشیں
- 1987ء کی پیدائشیں
- 2012ء کی وفیات
- ایشیا میں 2012ء میں قتل
- بھارت میں 2010ء کی دہائی میں قتل
- بھارت میں ذرائع ابلاغ سے متعلق تنازعات
- بھارت میں قتل
- بھارت میں مقدمات کی سماعت
- بھارتی مقتولین
- گوہاٹی کی شخصیات
- مردم کشی
- ممبئی میں جرائم
- ممبئی میں مقتول شخصیات
- 2012ء میں بھارت میں جرائم
- گوہاٹی کی کاروباری شخصیات